کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈویژن معین الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی خدمت کیلئے کام کرنیوالوں کے ساتھ ہر ممکن تعائون کریں گے۔ گرلز گائیڈ کی معاشرے میں کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم سب کو ایک دوسرے کا ہاٹھ بٹاکر معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ تاکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مختلف اضلاع کے سکولوں کی خواتین ہیڈ اساتذہ اور خواتین ضلعی تعلیم آفیسران نے شرکت کیں۔
اس موقع پر گرلز گائیڈ کی جانب سے نایاب نے انہیں بلوچستان کے 6 اضلاع میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ بلوچستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ 6 ہزار 271گائیڈرزرجسٹرڈ ہیں۔ خضدار، جعفرآباد، گواد، لورالائی، تربت اور کوئٹہ میں گرلز گائیڈ ایسوسی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جن میں کینوس کیمپ، سالانہ تربیتی کیمپ، اور جونیئر گائیڈرز کیلئے فن کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گائیڈرز کیلئے تربیتی ورکشاپس اور پی ٹی آئی اساتذہ کیلئے بھی تربیت مواقع فراہم کی جاتی ہے۔
جبکہ اس سال بلوچستان کی تین گائیڈرز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے پریڈ میں بھی حصہ لیا۔ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر بیگم حسن بلوچ نے کہا کہ گائیڈرز مردوں کی شانہ بشانہ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ شجرکاری مہم، سکولوں اور کالجوں میں طالبات کی رہنمائی ، شعور و آگاہی اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ مختلف سکولوں اور کالجز کے گائیڈرز کو تربیتی مواقع دی جاتی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں معاشرے کے لوگوں کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گائیڈرز کی ہر سکول میں موجودگی کی ہدایات پر عملدر آمد کیا جارہا ہے۔