Thursday, January 23, 2025
No menu items!

بلوچستان یونیورسٹی میں تھرڈ اینو ینشن ٹوانوویشن سمٹ 2018ء شروع

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: زین الدین سے
اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ۔ نت نئی ٹیکنالوجی کو مختلف سیکٹرز میں بروئے کار لانا وقت کی اشد ضرورت اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ نوجوان اور خاص کر جامعات کے طلباءوطالبات جدید ٹیکنالوجی سے بھر پوراستفادہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تھرڈ اینو ینشن ٹوانوویشن سمٹ 2018ءکی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

کوئتہ، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تھرڈ اینو ینشن ٹوانوویشن سمٹ 2018ءکے افتتاح کے بعد سٹال کا معائنہ کررہی ہے۔ (تصویر؛ بشکریہ جامعہ بلوچستان)

 

اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ، سی ای او انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن /ڈی بی یو ایم ٹی ڈاکٹر عابد ایچ کے شنواری ، ڈائریکٹر اور یک جامعہ بلوچستان ڈاکٹر وحید نور ، صدر ای سی او سائنس فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر منظور سومرو، پاکستان سائنس فائونڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر مرزاحبیب کے علاوہ اساتذہ اورطلباءوطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

 

کوئتہ، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تھرڈ اینو ینشن ٹوانوویشن سمٹ 2018ءکے افتتاح کے بعد جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر کے ہمراہ سٹال کا معائنہ کررہی ہے۔ (تصویر؛ بشکریہ جامعہ بلوچستان)

 

اسپیکر اسمبلی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور ملک میں سی پیک سے معاشی لحاظ سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس تناظرمیں قدرتی وسائل اور پیشہ وارانہ انسانی وسائل پر خصوصی توجہ دیکر ان سیکٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرناہوگا تاکہ مستقبل کے چیلنجزسے بروقت نمٹا جاسکے اور سی پیک کے ثمرات سے قوم کو مستفید کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ناگزیر ہے

 

کوئتہ، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تھرڈ اینو ینشن ٹوانوویشن سمٹ 2018ءکے افتتاح کے بعد جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہی ہے۔ (تصویر؛ بشکریہ جامعہ بلوچستان)

۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے ماہر تعلیم اوریوتھ کو یکجا کرکے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیئے تاکہ معاشی پالیسیوں سے متعلق چیلنجز سے نمٹ کر بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دورکے آغاز کی راہ ہموار کی جاسکے ہمیں جدت اور نئی ٹیکنالوجی پرفوکس کرکے اپنی تجارتی پالیسیوںکا از سرنو جائزہ لیکر صوبہ کی معاشی خوشحالی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ صنعتی انتظام ، لائیو اسٹاک ، توانائی کے متبادل ذرائع ، معدنیات، کانکنی ، توانائی اور ساحلی ترقی کے شعبوں کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانا ہوگا ۔ بعد ازاں اسپیکر اسمبلی نے دوروزہ تھرڈ اینو وینشن ٹو اینو ویشن سمٹ 2018 کا باقاعدہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور سمٹ میں لگائے گئے مختلف اسٹالزکا معائنہ کیا اور رکھے گئے ماڈلز کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں