کوئٹہ: انڈکس ویب نیوز
عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجراء کردیا۔ ملک بھر میں منتخب ای برانچز کی فہرست جاری کردی۔ نئے نوٹ یکمجون سے ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔نئے نوٹوں کی سہولت اسٹیٹ بینکوں کے تمام شاخوں کے علاہ ملک بھر کے 1000 شہروں کے کمرشل بینکوں کے منتخب120 ای برانچز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ایس ایم ایس چارجز ایک روپیہ پچاس پیسے ہے۔
بلوچستان بھر کے مختلف کمرشل بینکوں کے 66 منتخب ای برانچز میں نئے نوٹوں کی سہولت دی جائے گی۔ جن میں کوئٹہ کے 20 ای برانچز کے علاوہ چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، آواران، بارکھان، بیلہ، چاغی، ڈیرہ بگٹی، گوادر، حب، جعفر آباد، قلات، خاران، خضدار، کوہلو، لورالائی، مستونگ، نصیرآباد، نوشکی، پنجگور، سبی ، تربت، ژوب اور زیارت کے کمرشل بینکوں کے منتخب ای برانچز شامل ہیں۔
بلوچستان بھر کے نامزد ‘ای برانچوں کے برانچ کوڈ حاصل کرنے کیلئے فہرست یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ جبکہ ملک بھر کی فہرست اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، پی بی اے کی ویب سائٹ اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ نامزد ‘ای برانچوں کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے گی۔اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر سپیس اور مطلوبہ ‘ای برانچ کا کوڈ لکھ کر شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا۔
بلوچستان بھر کے کمرشل بینکوں کے منتخب ای برانچز کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے
بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے مؤثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی۔ ریڈیمشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لیے مؤثر ہوگا۔ صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کے تین پیکٹ ہیں جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کا بھی ایک ایک پیکٹ مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو معلومات /شکایات کی صورت میں مدد دینے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک یو اے این 111-008- 877 (021) پر قائم کی ہے جو صرف دفتری اوقات کے دوران ہی دستیاب ہوگی۔
[…] مزید تفصیل یہاں دیکھیے […]