ملٹی میڈیا بلوچستان میں ایس ڈی جیز 16.03پرعمل درآمد کیلئے اداروں...

بلوچستان میں ایس ڈی جیز 16.03پرعمل درآمد کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے ۔سابق و موجودہ سرکاری آفیسر

-

- Advertisment -

کوئٹہ : پریس ریلیز
بلوچستان کولیشن فار SDG16اور تعبیر CDIPاور مقامی تنظیم سحر کے تعاون سے ایک پروگرام کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بلوچستان کے موجودہ حاضر اور ریٹائرڈ آفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کیلئے تعبیر CDIPجو کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط اور پائیدار بنانے کیلئے تعاون کر رہی ہے ، اس پروگرام کی تحت بلوچستان میں SDG16جو کہ قانون کے بالا دستی کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔

اس پروگرام میں شامل سحر تنظیم کے پروگرام منیجر میر بہرام خان لہڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قانون کے بالادستی کے حوالے سے ہم مختلف اگاہی مہم چلائیں گے ۔ان اگاہی مہم کا دائرہ صرف SDG16 سے منسلک ٹارگٹ اور انڈیکیٹرز ہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ آج جو کہ اہم پروگرام جس میں ہم نے موجودہ حاضر اور ریٹائیرڈ آفیسرز کو زہمت دی ہے تاکہ ان کے تجربات سے فائدہ اُٹھایا جائے۔اور SDG16.03کے عمل درآمد میں جو رکاوٹ ہیں اُن کے حوالے سے ایک سحر حاصل گفتگوں کیا جائے اور مر بوط لایا عمل مرتب کیاجائے تاکہ ان اداروں کو حائل مسائل کا ازالہ کیا جائے ۔

 

کوئٹہ، بلوچستان کولیشن فار SDG16،تعبیر CDIPاور مقامی تنظیم سحر کے تعاون سےمنعقدہ ورکشاپ کے اختتام پرجیل ڈیپارٹمنٹ کے ضیاء اللہ خان،ایس پی لیگل اینڈ کرائم سجاد خان ترین، صوبائی ڈائیریکٹر احتساب جناب سید منور احمد شاہ، ڈائیریکٹر ریکلیمینشن اور پروبیشن سید حبیب الرحمٰن غرشین ، سحر چیف ایگزیکٹیو ودود ترین، پروگرام منیجر میر بہرام لہڑی اور دیگر سابق سرکاری آفیسران کا گروپ فوٹو(تصویر: بشکریہ سحر تنظیم)

 

ان موقع پر سید نصیر شاہ حاضرسروس گورنمنٹ ملازم جو کہ لا ڈیپارٹمنٹ کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا استغاثہ Procecutionکا نظام بہتر نہیں جس میں متاثرہ بندے کو مناسب اور جلد فائدہ نہیں دے سکتا۔لہٰذا اس نظام میں رد بدل لازمی ہے ۔جیل ڈیپارٹمنٹ سے ضیاء اللہ خان حاضر سروس DIGنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں موجود وہ قیدی جن کے کیس چل رہے ہیں اور انکی سنوائی نہیں ہورہی ہے ۔انکی وجوہات میں ان قیدیوں کے اگاہی کامسئلہ ہے ان کو اپنے حقوق کے حوالے سے اگاہی نہیں ہے ۔لہٰذا جب یہ قیدی اپنے کے حوالے سے اگاہ ہونگے تو بلوچستان میں قیدیوں کی تعداد کم ہوگی ۔

 

پروگرام میں سجاد خان ترین SP/Legal/Crime نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پولیس کے علاوہ قبائلی سسٹم ہے ۔جس کی وجہ سے لوگ اپنے کیس پولیس نہیں لاتے ۔ان کوپولیس کے حوالے سے اگاہی دینا ہوگا ۔پروگرام میں موجود صوبائی ڈائیریکٹر احتساب جناب سید منور احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں موجود معاشرے کے پسے ہوئے طبقات خواتین ،خواجہ سرآاور معزوری سے حامل اشخاص کی داد رسی نہیں ہورہی ہماری موجودہ قوانین انکے مسائل حل نہیں کر پارہے ۔لہٰذا ان قوانین میں رد بدل نا گزیرہے ۔

 

پروگرام میں شامل ڈائیریکٹر ریکلیمینشن اور پروبیشن سید حبیب الرحمٰن غرشین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پے روں اینڈ پروبیشن اسے قوانین ہے جن عمل درآمد ہونے سے قیدیوں کا فائدہ ہو گا۔پروگرام میں شامل ریٹائیرڈ IGجیل خانہ جات مرتضیٰ کاسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفیسرز کی تربیت نہیں لہٰذا ان کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے تاکہ مثبت نتائج حاصل ہوسکیں ۔پروگرام میں شامل ریٹائیرڈ ججز آمان اللہ بلوچ اور ملک سرور اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قانون شہادت مسائل ہے ان کی وجہ سے متاثرین کو فائدہ نہیں مل رہا اور ایک منصفانہ اور فوری ٹرائل نہیں ہوپارہی اس کیلئے پولیس ریفارمز ہونے چایئے ۔مہمانوں کا خاطر توازہ ایک پر لطف اِفطار سے کیا گیا ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں