Sunday, June 29, 2025
No menu items!

سستے اور معیاری انصاف کیلئے SDG-16پر عملدرآمد ناگزیر ہے ‘بہرام خان لہڑی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
سوسائٹی فار امپاورنگ ہیومن ریسورس (سحر) جوکہ 1998ء سے بلوچستان میں قانون کی حکمرانی و بالادستی کے حوالے سے کام کررہا ہے اس حوالے سے سحر آرگنائزیشن، بلوچستان کولیشن فار SDG-16اور تعبیر CDIPکے تعاون سے ایک مشاورتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بلوچستان کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ مشاورتی پروگرام کی میزبانی میر بہرام خان لہڑی جو کہ سحر آرگنائزیشن کے پروگرامSDG-16 کے منیجر ہیں نے کی ۔

 

اس موقع پر انہوں نے اس پروگرام کے مقاصد جن میں اہم یہ تھا کہ مقامی سطح پر قانون کی بالادستی میں جو مسائل لوگوں کو درپیش آرہے ہیں ان کو ایک سحر حاصل بحث سے منطقی انجام تک پہنچانا تھا اس کے علاوہ گورنمنٹ آف پاکستان نے الیکشن 2018ء کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو کہ جولائی 25کو پورے پاکستان میں ہوں گے اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی۔ مشاورتی پروگرام میں سحر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالودود نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سب سول سوسائٹی کو یک جان ہو کراور پوری طاقت کے ساتھ قانون کی بالادستی کیلئے مل کر آگاہی مہم چلانا ہوگی جیسے کہ SDG-16 کا ایجنڈا صرف ہمارا نہیں اسے باقاعدہ طور پر حکومت پاکستان نے توثیق دی ہے اوراس بات کا عہد کیا ہے کہ 2030ء تکSDG-16 کے ان17اہداف کو حاصل کیا جائے لہذا ہمSDG-16 سے منسلک اداروں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں تاکہ ہم SDG-16 کے اہداف کو حاصل کرسکیں۔

 

کوئٹہ، سوسائٹی فار امپاورنگ ہیومن ریسورس (سحر) بلوچستان کولیشن فار SDG-16اور تعبیر CDIPکے تعاون سے ایک مشاورتی تقریب کے اختتام پر سحر کے چیف ایگزیکٹیو عبدالودود ترین ، ایس ڈی جیز صوبائی سیل کے ظہور احمد ترین، سحر کے پروگرام منیجر بہرام لہڑی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا گروپ فوٹو۔ (تصویر : بشکریہ سحر/ بہرام لہڑی)

 

مشاورتی پروگرام میں صوبائی SDGسیل کے نمائندے ظہور احمد ترین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان SDGsکے معاملے میں نہایت ہی سنجیدہ ہے اور ایجنڈا 2030ء کے حوالے سے بہت سارے اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں صوبائی SDGسیل کا وجود میں آنا اور اس پر کام کرنے کیلئے لوگوں کے ساتھ مشاورت کرنا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ SDG-16کے جتنے بھی اہداف ہیں ان پر عملدرآمد ہوگا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی بلوچستان کے نمائندوں نے مشاورتی پروگرام میں بھر پور شرکت کی اور حکومت بلوچستان سے درخواست کی کہ SDG-16کے اہداف پر عملدرآمد جلد از جلد کرائیں تاکہ عوام کو سستا انصاف مل سکے اور ایک پرامن صوبے کی تعبیر پوری ہوسکے۔

پریس ریلیز

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں