کوئٹہ:
بیوٹمز جدید و معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدانوں میں بھی پاکستان پرچم کو سربلند رکھے ہوئے ہے،بیوٹمز کے طلباء اپنے من پسند شعبہ جات میں بہترین اساتذہ و کوچز کی رہنمائی کی بدولت بہترین نتائج و کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں جبکہ بیوٹمز کے اساتذہ و طلباء مثبت سرگرمیوں اور کامیابیوں سے بلوچستان سمیت پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیںان خیالات کا اظہاروائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کے طلباء استقلال خان کی پاکستان قومی فٹبال ٹیم میں سلیکشن اور علم شاہ زیب رندکی پاکستان ووشو فیڈریشن نے فرسٹ ورلڈ یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے طالب علم و فٹبال کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی استقلال خان پاکستان کے قومی فٹبال ٹیم کے لئے منتخب ہوگئی ،استقلال خان کو ان کی بہتر پرفارمنس پر قومی فٹبال ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا جہاں اپنی بہترین تکنیک اور فٹنس پر استقلال خان قومی فٹبال ٹیم کے سکواڈمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بیوٹمز کے ہی شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے طالب علم شاہ زیب رندکو پاکستان ووشو فڈریشن نے فرسٹ ورلڈ یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم میں منتخب کر لیا اس سے قبل شاہ زیب رندنے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آزر بائیجان کے شہر باکو میںچھوتھے اسلامک گیمز میں قومی ووشو ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ بیوٹمز میں دستیاب بہترین تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات سے نوجوان بھر پور استفعادہ حاصل کر رہے ہیںاور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت رجحانات میں بھی پیش پیش ہیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کے ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے افسران اور کوچز کوبھی اس کامیابی پر مبارک باد دی اور کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔
عمر اجمل سے