کوئٹہ :
بلوچستان کی نگران صوبائی وزیر تعلیم نصراللہ خان خلجی نے کہا ہے: نگران حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کم وقت میں عوام کو سہولیات فراہم کرے۔ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تعلیمی ترقی میں صرف حکومت نہیں بلکہ سول سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرے۔ ایک بہتر پاکستان اور پڑھا لکھا بلوچستان ہم سب کی خواہش ہے۔ بلوچستان کی ترقی میں ایڈ بلوچستان کا کردار قابل تحسین ہے۔
ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام سرکاری اداوں میں احتساب کے عمل کو مظبوط بنانے میں سول سوسائٹی کے کردار کئ پروجیکٹ کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نگران صوبائی تعلیم نصراللہ خان خلجی ، بلوچستان کی سطح پر ڈاکٹرون کی پہلی سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ بلوچستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل، عورت فائونڈیشن کے علاوالدین خلیجی، ایڈ بلوچستان کے سربراہ عادل جہانگیر، سینئر پروجیکٹ منیجر جبار خان اور دیگر سول سوسائٹی کے تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کیں۔
نگران صوبائی وزیر تعلیم نصراللہ خان خلجی نے تقریب سے خطاب میں کہا:بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ضرور ہے لیکن یہاں کے لوگوں میں مہارتوں کی کمی نہیں ہے۔ کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو صوبے کی ترقی اور بالخصوص تعلیم کا اپنا شعار بنانا ہوگا۔ ترقیافتہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم ہے ۔ ہمیں تعلیم عام کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کا ہر فرد تعلیم حاصل کرسکے ۔ تعلیمی اداروں کی کیپسٹی بلڈنگ اور لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہوگا۔ ماضی کے خامیوں کو مستقبل میں نہیں دھرانا چاہیے ورنہ منصوبے کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔
تقریب کے شرکاء سے بلوچستان سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ: بلوچستان میں پائیدار ترقی کیلئے سول سوسائٹی کے تمام تنظیموں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ نیڈ کے تعائون مکمل ہونے والے پروجیکٹ میں لوگوں میں پبلک سیکٹر میں احتساب کے عمل سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں کی گئی۔ ہمارا شعار پائیدار ترقی اور بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہے ۔ پسماندگی کے خاتمے کیلئے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کرنی ہوگی۔ تقریب کے دوران ایڈ بلوچستان کے سربراہ عادل جہانگیر نے پروجیکٹ میں کام کرنیوالے ملازمین کو گلدستے پیش کئے اور پارٹنر تنظیموں کے نمائندوں کو تعارفی اسناد بھی دیئے گئے۔ جبکہ آخر میں ایڈ بلوچستان کا سالگرہ کیک بھی کاٹا کیا۔
رپورٹ: دین محمد وطن پال