کوئٹہ :
سکائوٹس یوتھ کونسل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں ملک اورقوم کے مستقبل کا خطاب اسی لیے ملا کہ وہ قوم کی خدمت کی خاطر ایک دوسرے کیلئے درد دل بن معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کریں۔ سکائوٹس یوتھ کونسل کے زیر اہتمام بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے تعائون سے دو روزہ یوتھ سمٹ سے سکائوٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعد وقاص اور آرگنائزر محمد اصغر نے خطاب کیا۔ سمٹ میں مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوانوں نے شرکت کیں۔
یوتھ سمٹ کے آرگنائزر محمد اصغر کے مطابق سمٹ کا مقصد نوجوانوں کو پائیدار ترقی کے مقاصد پر انہیں آگاہی دینا تھا۔ یوتھ سمٹ میں پارلیمانی سیاست سے متعلق اور پارلیمنٹ میں بحث و مباحثہ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی گئی اور صنفی مساوات کے بارے میں نوجوانوں کے درمیان گروپوں کی شکل میں بحث کرائی گئی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ عوارت آبادی کا 64فیصد ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے ترقی کی عمل میں خواتین کو ایک چرف رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری ترقی کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔
اس موقع پر سکاوئٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعد وقاص نے کہا کہ معاشرے میں دوریاں پیدا ہورہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مختلف طبقات کے نوجوانوں کو بات چیت کے عمل کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لائیں۔ نوجوانوں کو یہ باور کرانا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ جنگ خود ایک مسئلہ ہے۔ دنیا میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بات چیت کے ذریعے حل نہیں کرایا جاسکے۔ نوجوانوں ملک اورقوم کے مستقبل کا خطاب اسی لیے ملا کہ وہ قوم کی خدمت کی خاطر ایک دوسرے کیلئے درد دل بن معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کریں۔
رپورٹ: عبدالکریم ملاخیل