اہم ترین کوئٹہ میں آغا خان ہسپتال ای کلینک کاآغاز اگست...

کوئٹہ میں آغا خان ہسپتال ای کلینک کاآغاز اگست میں کردیاجائے گا۔ ڈاکٹر مسعود عمر

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
آغا خان ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹر مسعود عمر نے کہاہے کہ آغا خان ہسپتال کراچی کی جانب سے کوئٹہ میں مریضوں کی چیک اپ کا سلسلہ 30جون اور یکم جولائی کو مقامی ہوٹل میں جاری رہے گا،اب تک 1000ہزار سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ،کوئٹہ میں مریضوں کے علاج کیلئے الیکٹرانک کلینک کاآغاز اس سال ماہ اگست میں کردیاجائے گا،لوگ آغا خان ہسپتال آنے سے قبل ریفرل آفس کوئٹہ سے رجوع کرلیاکریں تاکہ انہیں ہسپتال کے اخراجات سمیت دیگر سے متعلق معلومات حاصل ہوں اور وہ پریشانی سے بچ سکیں ،ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان صوبے کے غریب اور نادار مریضوں کے علاج کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرے ،ہسپتال بھی اس سلسلے میں بھرپورتعاون کیلئے تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر کے عہدیداران اور اراکین کیساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدرمحمد ایوب خلجی ،نائب صدر طاہر خان اچکزئی ،سابق صدر حا جی عبدالودود اچکزئی و دیگر عہدیداران اور ممبرا ن نے آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کے دیگر افراد پر مشتمل وفد کو چیمبر آ ف کا مرس آ مد پر خوش آ مدید کہا ۔

 

 

آغا خان ہسپتال کے وفد میں ڈاکٹر طا ہرہ اسحا ق،ڈاکٹر رضوان ہا رون ،ڈاکٹر نو ید احمد ،کا مران انصا ری ،محمد انور اور ڈاکٹر تحسین العابدی شا مل تھے ۔اس موقع پر چیمبر آ ف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب خلجی ،نا ئب صدر محمد طا ہر خان و دیگر نے آغاخان ہسپتال کرا چی کے ڈاکٹرز کوبلو چستان میں مریضوں کے علا ج معا لجے کے لئے آ مد پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ صو بے میں غربت کی شرح بلند ہو نے کے با عث لو گوں کی بہت بڑی تعداد مختلف امراض میں مبتلا ہو نے کے با وجود بھی علا ج و معالجہ کے لئے کرا چی جا نہیں پا تے، شعبہ آرتھو پیڈک کے ڈاکٹرز کی طرح دوسرے شعبہ جا ت کے ڈاکٹرز کی ٹیموںکو بھی کو ئٹہ آ نا چاہئیے تا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرمعیا ری صحت کی سہو لیات میسر آ سکیں۔انہوں نے ہسپتال اور لیبا رٹری فیسوں میں کمی اور اس سلسلے میں بلو چستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لئے خاص پیکیج کے اعلان کا بھی مطا لبہ کیا اور کہا کہ اس میں شک نہیں کہ کسی بھی مرض کی تشخیص کے لئے آغا خان ہسپتال میں جدید ترین آلا ت اور مشینری مو جو د ہیں تا ہم زیا دہ فیسوں کی ادائیگی نہ کر سکنے کے با عث لو گوں کی بڑی تعداد علا ج و معا لجہ سے محروم رہ جا تے ہیں جس پر نظر ثا نی ہو نی چا ہئیے اور جو نا م اور معیار ہے اس کے حوا لے سے کو ئی رعایت اور غفلت نہیں ہو نی چا ہئیے بلو چستان کے لوگ انتہا ئی مشکل حا لا ت میں سفر کر کے کرا چی پہنچتے ہیں اگر وہاں بھی ان کا صحیح اور بہتر علا ج نہ ہو تو یہ بدقسمتی کے سوا کچھ نہ ہو گا بلکہ لو گ یہاں سے پھر کراچی تک کا سفر بھی نہیں کریں گے ۔

 

 

اس موقع پر آغا خان کے شعبہ آرتھو پیڈک کے سر براہ ڈاکٹر مسعود عمر نے کہا کہ انہیں مریضوںکے علا ج معا لجہ کے لئے کو ئٹہ آ نے پر خو شی ہے وہ اور ان کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو کو ئٹہ کے سرینا ہو ٹل میں مریضوں کا معا ئنہ کر یں گے مریضوں کی دو کیٹیگریز بنا ئی گئی ہے ایک کیٹیگری کے مریضوں کی چیک اپ صرف سو روپے کے عیوض کی جا ئے گی جبکہ دوسری کیٹیگری کے مریضوں سے تین ہزار روپے وصول کئے جا ئیں گے اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہیں جن کا آج ہفتے کی صبح 8بجے سے را ت 10بجے تک چیک اپ کیا جا ئے گا ہم اس وقت تک کا م کر یں گے جب تک رجسٹر شدہ آخری مریض کا معا ئنہ نہیں کیا جا تا ،انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر مریض کرا چی آنے کے بعد ہسپتال کے اخراجا ت ،ڈاکٹرز کے نمبر و دیگر کے لئے مشکلا ت سے دوچا ر ہو تے ہیں اس لئے ہمیں انہیں کو ئٹہ میں ریفرل آ فس سے رجوع کر نے کا مشورہ دیتے ہیں تا کہ اسٹریچر ،آپریشن ،ڈاکٹر نمبر و دیگر تما م کا مریض کے پہنچنے سے قبل بندو بست ہو سکے ،بلکہ انہیں اخرا جا ت کے سلسلے میں بھی پریشا نی نہ ہو ،ڈاکٹر مسعود عمر کا کہنا تھا کہ یہ تا ثر درست نہیں کہ آغا خان کے ڈاکٹر ز خد مت خلق کا جذبہ نہیں رکھتے ہما ری ٹیم نے زلزلہ کے بعد متاثرین کو بھر پو رطبی مددفرا ہم کی تھی بلکہ ڈاکٹرز فیس و دیگر کے حوا لے سے بھی غریب مریضوں کا خا ص خیا ل رکھا جا تا ہے انہوں نے الٹرا سائونڈ ٹیسٹ و دیگر کے فیسوں سے متعلق حکام با لا سے با ت کر نے کی بھی یقین دہا نی کرا ئی اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر کے عہدیداران اور ممبرا ن کے تجا ویز ہسپتال انتظا میہ و دیگرحکا م کو پہنچا دی جا ئے گی ۔

 

 

انہوں نے کہا آغا خان ہسپتال کرا چی میں علا ج و معا لجہ ،صفا ئی و دیگر کے معیا ر پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا تا بلکہ یہ پا کستان کا 15سال قبل واحد ہسپتال تھا جس کے کوا لٹی آف اسٹینڈرڈ کو امریکہ میں بھی تسلیم کیا گیا اس وقت ملک میں 2 ہی ہسپتال آغا خان اور شفا اسلام آ با د کو بیسٹ امریکن اسٹینڈرڈ کے تحت تسلیم کیا جا تا ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرض میں مبتلا مریض کو اس وقت ان کے پا س لا یا جا تا ہے جب اس کا ملک میں کہیں اور علا ج ممکن نہ ہو اس لئے آغا خا ن ہسپتال کے ڈاکٹرز کو زیا دہ محنت کر نا پڑتی ہے انہوں نے چیمبر آ ف کا مرس کے عہدیداران اور ممبرا ن کو صو بے کے غریب مریضوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ بنا نے کی تجویز دی اور کہا کہ اس سلسلے میں آغاخان ہسپتال کرا چی بھی ہر ممکن تعا ون کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہے ،انہوں نے کہا کہ آغا خان ہسپتال کے شعبہ ریڈیا لو جی نے گزشتہ تین سا لوں سے ٹیسٹ کی فیسیں نہیں بڑھا ئی ۔بعد ازاں چیمبر آ ف کا مرس کی جا نب سے آغاخا ن ہسپتال کے ڈاکٹرز کو یا د گا ری شیلڈ پیش کی گئی ۔

رپورٹ : سید کلیم اللہ شاہ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں