اسلام آباد:
ایشین کراٹے چمپیئن شپ کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑی کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ جس میں 13 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں بلوچستان کے 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ جو عمان میں ایشین چمپیئن شپ کے علاوہ انڈونیشیاء میں ایشین گیمز کھیلنے جائیں گے۔ تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو شاہ محمد شان اور عبدالرزاق تربیت فراہم کررہے ہیں۔
شاہ محمد شان نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا: تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بھرپور پریکٹس دی جارہی ہے جس کی اچھے نتائج نکلیں گے اور کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کی امید کی جاتی ہے۔ کیمپ میں بلوچستان کے 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ ٹیم 11جولائی سے پھر 15 جولائی تک عمان جارڈن میں کھیلی جانیوالی ایشین کراٹے چمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔ بعد ازاں ترکی کا تربیتی دورہ کیا جائے گا جوکہ 3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ٹیم ترکی سے واپسی پر 4 مرد 4 خواتین کھلاڑی ایک کوچ اور 2آفیشلز سمیت 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء میں کھیلے جانیوالے ایشین گیمز میں حصہ لینے انڈونیشیا جائیگی۔
خبر ذرائع: انڈکس سپورٹس رپورٹر