Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال قوم کی مستقبل کی ضمانت ہے، ایڈ بلوچستان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
عام انتخابات 2018ء میں ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال سے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ مستقبل میں مسائل کے حل کیلئے لازمی ہے کہ آج درست نمائندوں کو اسمبلی بھیجا جائے۔ 25جولائی کو تمام شہری اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ووٹ کا استعمال کریں ۔ امیدوار کے منشور اور اپنے مسائل کے بارے میں آگاہی ہونا لازمی ہے۔

 

کوئٹہ، ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام ووٹر ایجوکیشن مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول شالدرہ میں تھیٹر پیش کیا جارہا ہے۔ (تصویر: دین محمد وطن پال/کوئٹہ انڈکس)

 

ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹائون میں کالج کی طالبات کیلئے تھیٹر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قومی شناختی کارڈ کی اہمیت، حصول، ووٹ کے اندراج اور استعمال کے حوالے سے پیغامات دیئے گئے۔ تھیٹر آئیز سوسائٹی کے رضاکاروں کی جانب سے پیش کیا گیا۔ تقریب سے ممتاز سماجی رہنماء سید نصیر شاہ، سمیع خان، رانا احسن اور دیگر نے خطاب کیا۔

 

کوئٹہ، ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام ووٹر ایجوکیشن مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹائون میں تھیٹر پیش کیا جارہا ہے۔ (تصویر: دین محمد وطن پال/کوئٹہ انڈکس)

 

دوسری گورنمنٹ پرائمری سکول شالدرہ میں بھی اساتذہ کے ساتھ ایک روزہ تھیٹر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تھیٹر بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے اساتذہ کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال قوم کی مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمیں 25تاریخ کو درست فیصلہ کرنا اور اچھے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تاکہ وہ اسمبلی میں جاکر عوامی مسائل پر نہ صرف بات کرے بلکہ اس کے حل کیلئے ایک جامع اور موثر قانون سازی بھی کریں۔

رپورٹ: سٹاف رپورٹر

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں