Thursday, January 23, 2025
No menu items!

گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے آفیسران واہلکاران قومی خزانے پر بوجھ ہے، صوبائی مشیر لائیواسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ :
صوبائی مشیر برائے لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی میٹھا خان کاکڑنے کہاہے کہ لائیواسٹاک بلوچستان کی معیشت میں بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتاہے ،ماضی کی حکومتوں نے لائیواسٹاک کے محکمے کو بری طرح نظرانداز کیا مگروزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں قائم حکومت کی تمام تر توجہ لائیواسٹاک کے دفاتر ،ہسپتالوں ،ڈیرہ فارمز کی حالت زار بہتربنانے اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافے پر مرکوز ہے ، گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے آفیسران واہلکاران قومی خزانے پر بوجھ ہے اس لئے ہم نے وزیراعلیٰ کی مشاورت سے محکمہ لائیواسٹاک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے مثبت اقدامات کا فیصلہ کیاہے۔

مرکز تحقیقات مویشیاں برائے پیداوار گوشت سبی اور کیٹل فارم اوستہ محمد کے دورے کے موقع پر آفیسران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں صوبائی مشیئر برائے لائیو سٹاک و ڈیری فارم ڈویلپمنٹ حاجی مٹھا خان کاکڑ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر ،ڈائریکٹراسٹاف ٹومنسٹر حاجی شاہ زمان کاکڑ ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر شیر محمد خجک ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر غلام رسول ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد صافی ،ڈاکٹرعبدالواحد بلوچ ، ڈاکٹر اعظم کاکڑ بھی موجود تھے۔

صوبائی مشیر حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف موثر اقدامات سے نہ صرف مالی بے ضابطگیاں روکنے میں مدد ملے گی بلکہ محکمہ لائیواسٹاک کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی ،اس لئے نہ میں خود کرپشن کروں اور نہ کسی کو محکمہ لائیواسٹاک میں کرپشن وکمیشن کے مکرو ہ د ھندنے کرنے کی اجازت دوں گا، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے پہلے دن سے ہی درست سمت میں کام شروع کردیاہے اور آنے والے دنوں میں لائیواسٹاک میں تبدیلی کے واضح اشارے نظرآنا شروع ہوجائیںگے کیونکہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے آفیسران واہلکاران قومی خزانے پر بوجھ ہے اس لئے ہم نے وزیراعلیٰ کی مشاورت سے محکمہ لائیواسٹاک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے مثبت اقدامات کا فیصلہ کیاہے

انہوں نے لائیواسٹاک کے آفیسران کو مالیاتی ڈسپلن پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی قوائد واضوابط کی خلاف ورزی قطعاََ برداشت نہیں کی جائیگی اور نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے آفیسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جایگی اس لئے مالیاتی امور میں شفافیت اورمیرٹ کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور محکمے کے مالیاتی امور کے بارے میں حکومتی پالیسیوں کو مد نظررکھاجائے اس موقع پر مرکز تحقیقات مویشیاں برائے پیداوار گوشت سبی اور کیٹل فارم اوستہ محمد کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالواحد بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ باگ ناڑی ،ڈرائوڈ ماسٹر اور بلوچستان ناڑی ماسٹر ہمارے صوبے کی پہچان اور محکمہ لائیواسٹاک کی شناخت ہے

صوبائی مشیر حاجی میٹھا خان کاکڑ نے انہیں ہدایت کی کہ لائیواسٹاک کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت لایاجائے تاکہ ان سے محکمے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوسکے ،دریںاثناء کیٹل فارم اوستہ محمد کے دورے کے موقع پر صوبائی مشیر لائیواسٹاک میٹھا خان کاکڑنے شیخ برادری کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور ڈائریکٹرجنرل لائیواسٹاک کو موقع پر انہیں حل کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں