اہم ترین تعليم سولہ سال کی قلیل مدت میں حیران کن تعلیمی...

سولہ سال کی قلیل مدت میں حیران کن تعلیمی کامیابیاں سمیٹی ہیں، انجینئر احمد فاروق بازئی

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
استادمعاشرے کا معمار اور تابناک مستقبل کا ضامن ہے ۔ترقی یافتہ ممالک اور معاشرے بہترین اساتذہ کی محنت اور رہنمائی سے ہی کامیابیوں کی منازل طے کررہے ہیںاساتذہ اور تعلیمی ادارے قومی ترقی میں انتہائی موثر کردار ادا کر تے ہیں تعلیمی ادارے اہل قلم و علم اور معاشرے کے دیگر طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور روابط قائم کرنے کا فریضہ خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب بلوچستان اورپاکستان مشرق کی ترقی کی ابھرتے سورج کی مانند ہونگے بحیثیت بلوچستان کی بہترین جامعہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز نے سولہ سال کی قلیل مدت میں حیران کن تعلیمی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ہم اپنی تعلیمی اور قومی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے جس سے معاشرے میں علم کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار اور دیگر مثبت پہلوئوں کی بھی نشوونما جاری ہے جو قومیں تعلیم اور علم کو اپنا شعار بناتی ہیں وترقی کا زینہ تیزی سے چڑھتی چلی جاتی ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آج بیوٹمز جس مقام پر ہے اس میں بیوٹمز کے ہر استاد ، ہر طالب علم، ہر کتاب اور انتظامیہ کے سب اہلکار وں کا حصہ شامل ہے۔آج انہی لوگوں کی کاوشوں سے بلوچستان میں تعلیم کے دیے سے دیا روشن کرنے کا اولین فریضہ خوش اسلوبی سے جاری و ساری ہے۔ بیوٹمز کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کے طلباء اور اساتذہ کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ اساتذہ کے دن کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے صوبہ بھر کے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ: کوئٹہ انڈکس/ عمر اجمل

تصویر: کوئٹہ انڈکس/ گلزار بلوچ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں