کوئٹہ:
خواتین کو خودمختار اور باہمت بناکر ہم ترقی کے منزلیں طے کرسکتے ہیں ،خواتین آبادی کا نصف حصہ ہے ہمیں انہیں باہنر اور کاروبار میں مواقعے فراہم کرنے ہونگے۔یہ باتیں سابقہ ایم پی اے شمع اسحاق نے پاکستان انڈسٹریل ٹیکنکل اسسٹینس سینٹر وزارت صنعت و پیداوار حکومت پاکستان کے زیراہتمام بلوچستان بوائے سکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں منقعد ایک سمینار بعنوان ” ویمن انٹرپنورشپ” سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا :حکومت بلوچستان زیادہ سے زیادہ وکشنل سنٹر بنائے تاکہ ان سنٹرز میں زیادہ سے زیادہ خواتین ہنر سیکھ کر اپنا کاروبار شروع کرسکے۔یاد رہے مارکیٹ میں خواتین کیلئے کاروبار کیلئے بہترین مواقعے موجود ہے .سمینار میں موجود خواتین کو کرن منظور نے انٹرپنورشپ کے بارے میں آگاہی دی۔ ریجنل انچارج پٹاک عمار قریشی نے تمام شرکاء اور خصوصا” سیکرٹری بوائے سکاؤٹ صابرحسین نیازی کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے سمینار منعقد کرانے میں بھرپور معاونت کی ۔عمار قریشی نے ویمن انٹرپنورشپ کو سپورٹ کرنا کا عزم کیا.
رپورٹ: کوئٹہ انڈکس/ عبدالکریم ملاخیل