کوئٹہ:
سٹیج ڈرامہ فنکاروں نے کہا ہے: کوئٹہ میں لمبے عرصے کے بعد دوبارہ سٹیج ڈرامہ یا تھیٹر کا آغاز “21ویں صدی کے مرزا غالب کوئٹہ میں” سے کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد اسے ملتان ، اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔ ڈرامے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل شعور و آگاہی اور انہیں مرزا غالب سے روشناس کرانا ہے۔ ڈرامہ ایک گھنٹہ دس منٹ پر محیط ہوگا جس میں تمام تر کوئٹہ کے مقامی فنکار حصہ لیں گے۔ڈرامہ میں مرزا غالب کی 2 غزلیں بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ ڈرامہ کا انعقاد 10 اور 11 نومبر کو بیوٹمز میں کیا جائے گا۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معروف سٹیج ڈرامہ فنکار وکیل فاروقی، اے ڈی بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ادارہ ثقافت کے ہال کو استعمال میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں ادارہ ثقافت کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ آرٹ لوگوں کو اچھائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی روکتا ہے۔ عیاں چیزوں کی وجہ سے تھیٹر کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث لوگوں کا اس طرف رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔ ہمیں اس کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ ڈرامہ کے انعقاد کیلئے جگہ فراہم کرنے پر بیوٹمز انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال