ملٹی میڈیا وفاقی حکومت کو بلوچستان کے معاملے پر دو روزہ...

وفاقی حکومت کو بلوچستان کے معاملے پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ ثناء بلوچ

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے تجویز دی ہے: وفاقی حکومت کو بلوچستان کے معاملے پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے جس میں سیاسی، سماجی، معاشرتی اور حکمرانی کے حوالے سے طویل مدتی منصوبہ بندی پر غورکیا جائے، بلوچستان کے لوگ سی پیک کے حامی ہیں لیکن موٹروے اور بجلی گھروں کی وہاں تنصیب نہ ہونے کی وجہ سے صو بے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے،بلوچستان کے اعلیٰ ایوانوں میں پچھلے دس سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی ہے، اس کے حوالے سے احتساب کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے تاکہ موجودہ حکومت عوام کا پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکے۔

 

 

صحافیوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے بی این پی (مینگل) کے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا: بلوچستان میں تشدد کے عنصر میں تو کمی ضرور آئی ہے تاہم بد امنی کے اسباب اب بھی موجود ہیں جن میں غربت، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، کرپشن، غیر مؤثر حکمرانی شامل ہیں، نظام کے حوالے سے موجود ناامیدی ختم ہونے سے بلوچستان میں مستقل امن و امان لوٹ سکتا ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ سی پیک کے حامی ہیں لیکن موٹروے اور بجلی گھروں کی وہاں تنصیب نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے مزید برآں ریاستی فیصلہ سازوں کو اس بات کی جانب توجہ دینا ہوگی کہ بلوچستان میں زراعت، صنعت و تجارت کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے بھی بیروزگاری اور بد امنی بڑھی ہے

 

 

ثناء بلوچ نے کہا: بلوچستان کے اعلیٰ ایوانوں میں پچھلے دس سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی ہے، اس کے حوالے سے احتساب کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے تاکہ موجودہ حکومت عوام کا پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان بلوچستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اس میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے اعلیٰ ایوانوں میں پچھلے دس سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی ہے، اس کے حوالے سے احتساب کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے تاکہ موجودہ حکومت عوام کا پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکے ۔

خبر: کوئٹہ انڈکس: نمائندہ خصوصی

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں