کوئٹہ:
عالمی کھلاڑی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئےکوئٹہ پہنچ گئے۔ انہیں خصوصی طور پر امریکا سے بلایا گیا ان کے ہمراہ کا بیٹا شاہ جہان خان بھی آیا ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ عالمی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرے گا۔ سابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی زرک خان چیمپئن شپ کے مینٹور ہوں گے ۔چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب جمعے کی صبح کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کے بعد مقابلوں کے ڈراز کا بھی اعلان کیاجائے گا۔
جمعرات کو غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد پر ان کو سخت سیکوریٹی میں وینیو پر لیجایا گیا جہاں او جی ڈی سی ایل کے سابق چیئرمین پرنس عمر احمد زئی نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ غیرملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز، میکسیکو کے سیسر سالاسار،ملائشیا کے نافزوان عدنان اور ہانگ کانگ کے لیوہائو شامل ہیں۔ جمعے کی صبح چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوگی جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ہوں گے۔ اس موقع پر پرنس عمر احمد زئی اور دیگر بھی موجود ہوں گے۔
3 نومبر سے شروع ہونے والی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے امریکا سے آئے ہوئے زرک جہاں خان، عبدالماک ، فرحان محبوب اور ایس ایم ایازحصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کا فائنل بدھ 7 نومبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان جام کمال ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے پرنس عمر احمد زئی نے کہا بلوچستان میں پہلی بارعالمی نوعیت کی اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کررہےہیں اور یہاں آنے والے کھلاڑیوں کو بھرپور سیکوریٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پاکستان کا ایک اچھا امیج لیکر اپنے اپنے ممالک جائیں اور مستقبل میں یہاں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے
خبر: کوئٹہ انڈکس/سپورٹس رپور