Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

پی پی ایچ آئی کیجانب سے فری میڈیکل کیمپ میں 1600 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
پی پی ایچ آئی مستونگ اور محکمہ صحت مستونگ کی جانب سےشیریں آب، کنڈقمبرانی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر مستونگ کا خصوصی دورہ۔ میڈیکل کیمپ سیکرٹری ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر مستونگ کے دورافتادہ علاقہ کنڈ قمبرانی شیرین آب تحصیل کھڈکوچہ میں کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں 1600 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی عمل لائی گئی۔کیمپ میں تین میل میڈیکل آفیسرز، چار لیڈی میڈیکل آفیسرز، دو ایل ایچ ویز اور دو دائی نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو مفت الٹراساؤنڈ، ہیپاٹٹس، ملیریا اور دیگر ٹیسٹ کی فراہمی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرساجدہ پروین مینگل، پی پی ایچ آئی مستونگ کے ڈی ایس ایم ریاض مینگل موجود تھے۔

 

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے کیمپ کے انعقاد پر ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کی مشترکہ کاوش سے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ اس عمل سے دور دراز کے علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔۔ انہوں نے مستونگ کے دیگر علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پہ زور دیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو نے کیمپ کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔۔۔

خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения1win продолжает радовать своих пользователей регулярными обновлениями и нововведениями, что делает платформу более гибкой...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں