Thursday, January 23, 2025
No menu items!

اسکاؤٹ انسانیت کی خدمت کیلئے بنا کسی لالچ کے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، راحیلہ حمید درانی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے: انسانوں کی خدمت عین عبادت ہے‘ حقوق العباد تکمیل کے بغیر ذہنی سکون کا حصول ناممکن ہےاسکاوٹس کا ڈسپلن اگر ہم اپنی عام زندگی میں خود پر لاگو کریں تو یہ معاشرے میں یہ تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بلوچستان بوائے اسکاؤٹ ایسویسی ایشن کے زیراہتمام تین روزہ یوتھ فورم میں خیبر پشتونخوا، سندھ، بلوچستان، ریلوے اور پی آئی اے کے سکاوٹس شرکت کررہے ہیں۔ یوتھ فورم کے افتتاحی تقریب سے بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد صابر نیازی، سندھ بوائے سکائوٹس کے سیکرٹری اختر میر اور سکائوٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعد وقاص نے خطاب کیا۔

 

 

اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا: اسکاوٹنگ ایک بے لوث پیشہ ہے اور ہر اسکاؤٹ انسانیت کی خدمت کیلئے بنا کسی لالچ کے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ، ہمیں اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کو ملک بھر فروغ دینا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے سکاوٹ یوتھ کونسل کے چئیرمین سعدوقاص نے کہا کہ ہم گزشتہ چار سال سے بلوچستان میں یوتھ فورم کا انعقاد کرواتے آرہے ہیں لیکن آج مجھے بےحد خوشی محسوس ہورہی کہ پہلی بار ہم بلوچستان میں ملکی سطح کا یوتھ فورم منعقد کررہے جس میں پورے پاکستان سے نوجوان اسکاؤٹ شریک ہیں جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ـ تقریب سے سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسویسی ایشن کےصوبائی سیکرٹری اخترمیر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بلوچستان آ کر خوشی محسوس کررہا ہوں یہاں کے لوگوں نے ہمیں پناہ محبت دی ہے جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں بلوچستان بوائے سکاؤٹ ایسویسی ایشن داد کی مستحق ہے کہ انہوں نے پورے پاکستان کے اسکاؤٹس کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا یو این والنٹئر کے نمائندے اور یوتھ لیڈر طلعت جس نے شرکاء کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے قدرتی اور دیگر آفات سے نمٹنے کی تربیت ناگزیر ہے ۔
خبر:کوئٹہ انڈکس/ عبدالکریم ملاخیل

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں