کوئٹہ:
کمشنر قلات ڈیژن اور چیئرمین ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے المحمود کوچز کو عوام کے جانی نقصانات ، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور تیز رفتاری پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی انجینئر اور کمشنر قلات ڈویژن عائشہ زہری کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی پر اس سے پہلے بھی کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم کمپنی نے سٹے آرڈر لے کر دوبارہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مرتک ہوا جس سے عوام الناس کو قیمتی جانوں کا نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے۔ نوٹس میں کمشنر قلات ڈویژن نے حکم دیا ہے کہ ایسے تمام کوچز مالکان کو کوائف کی تصدیق اور قیمتی جانوں کے نقصانات کے اذالے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی کے کوچز کراچی کوئٹہ روٹ پر متعدد مرتبہ حادثوں کے شکار ہوئے جن میں ہلاکتوں کے علاوہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال