کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے ماتحت عدلیہ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ زیرالتواء کیسز نمٹانے کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں دقت اور دیر نہ ہو، انصاف کی فوری اور بروقت فراہمی عدلیہ کی اولین اور سب سے اہم ذمہ داری ہے۔