رپورٹ: دین محمد وطن پال
اسی تقریب کی مزید تصاویر یہاں پر دیکھیے
کوئٹہ، ماضی میں مغربی ممالک کے نام سے جاننے والی بلند فشار خون اور شوگر جیسی بیماریاں اب سب سے زیادہ تیسری دنیا کے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ شعور و آگاہی کی کمی کے باعث اس مرض میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کے روک تھام کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ہم ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے اور ان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں گے اور ڈاکٹر جمہوریت کے فروغ کے لیے سیاستدانوں کی مدد کریں۔
بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں بلند فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے صوبائی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد اچکزئی، میڈیکل سپرٹنڈنٹ بی ایم سی ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر باقی درانی،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ،ڈاکٹر جلالالدین ، پروفیسر ڈاکٹر شیرزمان مندوخیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعت ذہنی امراض میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس سے بلند فشار خون اور دیگر موذی امراض بھی لاحق ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں مغربی ممالک کے نام سے جاننے والی بلند فشار خون اور شوگر جیسی بیماریاں اب سب سے زیادہ تیسری دنیا کے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ شعور و آگاہی کی کمی کے باعث اس مرض میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کے روک تھام کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ہمارے لائف اور کھانے پینے کی اشیاء میں تبدیلی سے بھی مختلف امراض کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈاکٹر لوگوں کے علاج کے ساتھ ساتھ انہیں ان سے بچاؤ اور احتجاجی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ادویات کاصحیح اور بروقت استعمال سے بیماریوں پر قابو پانا ممکن ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کو ایسے ادویات دینی چاہیے جو ہر وقت ہر جگہ دستیاب ہو۔ اکثر لوگ سر چکرانے کے بعد سمجھتے ہیں کہ ان بلڈبریشر کم ہوا ہے اس صورتحال میں وہ زیادہ تر نمک کا استعمال کرتے ہیں۔بغیر معالج کے مشورے سے نمک کا استعمال کرنا بلڈ پریشر کے مرض کا سبب بن سکتا ہے جو کسی مرض کے روک تھام کے بجائے مزید امراض پیدا کرسکتا ہے۔ ہم روز مرہ زندگی غیر معیاری گھی اور تیل کے ساتھ غیر معیاری خوراک کا استعمال کرتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ نمک کے کم استعمال سے بلند فشار خون جیسے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔