کوئٹہ:
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سیرینا کے تعائون سے ہوسٹ اور بریکنگ بیرئیر وومن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثقافت و سیاحتظفر بلیدی نے کہاکہ محکمہ ثقافت کا مقصد خوشیاں بکھیرنا ہےاور دوسروں کی خوشیوں میں ہی ہماری خوشی ہے جوکہ ہمارے ثقافت کا حصہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ خصوصی افراد کے ساتھ ہر ممکن تعائون کرے اور انہیں دوسرے عام افراد کی طرح زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے۔
نظامت ثقافت نے پہلی بار خصوصی افراد کو زیارت کا ٹور کرایا جبکہ ہوسٹ کے ویب سائٹ کو بھی ادارہ ثقافت بلوچستان نے شائع کرایا۔ جبکہ مستقبل میں مزید سرگرمیوں میں ہر ممکن تعائون فراہم کریں گے۔
سیمینار سے وزیراعلیٰ کے مشیئر برائے کھیل، ثقافت و سیاحت عبدالخالق ہزارہ ، سیکرٹری بپلک ہیلتھ انجینرنگ عبدالفتح، سرینا انوائرمنٹ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے ایڈورڈ، ہوسٹ کے سربراہ کرامت اللہ خان، بریکنگ بیرئیر وومن کی شازیہ بتول، پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے نصراللہ شاہوانی، ہوپ آرتھو سروسز کے محمد یونس، شمائلہ اچکزئی اور فوزیہ لونی نے بھی خطاب کیا۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال