Wednesday, March 12, 2025
No menu items!

کوئٹہ کو گوادر سے ملانے والی شاہراہ ریشم پر پھر دہشت گردی ‘ 3 مزدور قتل

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ (خبررساں ادارے )بلوچستان کے علاقے تربت میں پیدل خریداری کیلئے جانے والے ایف ڈبلیو او کے مزدوروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تین مزدوروں کوقتل کردیاجبکہ ایک زخمی ہو گیا‘فائرنگ سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی‘مکران ڈویڑن میں سات روز میں 13مزدور شہید اور دو زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کو گوادرسے ملانے والی شاہراہ ریشم پر جمعہ کو پھردہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے‘لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں ایف ڈبلیو او کے چار مزدور چھٹی کے باعث جمعہ کو اپنے کیمپ سے اشیائے خوردنی کی خریداری کیلئے بازار جا رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسے کے نتیجے ایک مزدور غلام عباس موقع پر ہی شہید جبکہ اس کے ساتھی نادر ، طاہراور ساول شدید زخمی ہو گئے‘واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں نادر اور طاہر بھی دم توڑ گئے‘ لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے تھا ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔

- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Linebet Resmi Web Sitesi Spor Bahisleri Empieza Casino

Qizilbilet Yohohobet Türkiye Bahis Sitesi Qizilbilet Yohohobet Giriş Adresi Spor Bahisleri 》 Bonus KoduContentTürkiye’de Mostbet’te Hesabınıza Giriş Yapın: AdımlarIn...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں