Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

ہماری کوشش ہے، ملک میں غیر قانونی کاروبار کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکے، ایوان صنعت و تجارت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:

ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی ،سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی ،حاجی جانان اچکزئی ،سید سرور آغااور سرور احمد پرمشتمل وفد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین آرائیں سے ملاقات کی اور انہیں منی چینجرز اورتفتان بارڈر پر تجارت سے وابستہ افراد کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیابلکہ انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایوان صنعت وتجارت کے ممبران اور عہدیداران قانونی کاروبار کے فروغ کیلئے حکومت اور ملکی اداروں کے ساتھ ہرممکن تعا ون کیلئے تیار ہیں.

 

 

انہوں نے بتایاکہ ایوان صنعت وتجارت کے عہدیداران اور ممبران کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملک اور صوبے میں اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکے ،وفد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی توجہ تفتان بارڈر پر صنعت وتجارت اور کاروبار سے وابستہ افراد اورمنی چینجرز کودرپیش مشکلات کی طرف مبذول کرائی اور مطالبہ کیاکہ تجارت سے وابستہ افراد کی آسانی کیلئے تفتان بارڈر پر الگ ڈیسک کے قیام کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ کاروباری طبقے کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے.

 

کوئٹہ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین آرائی سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جمعہ خان بادیزئی کی قیادت میں وفد منی ایکسچینج کے مشکلات اور تفتان بارڈر کاروباری طبقے کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے متعلق ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر صلاح الدین خلجی، جانان اچکزئی بھی موجود ہے

 

انہوں نے بتایاکہ زائرین کے باعث صنعت وتجارت اور کاروبار سے وابستہ افراد کی ایران آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہے بلکہ انہیں طویل انتظار کرنا پڑتاہے ،اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین آرائیں نے فوری طورپر تفتان میں ایف آئی اے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی آمدورفت کو سہل بنانے کیلئے ڈیسک کا قیام فوری طورپر عمل میں لائیں تاکہ انہیں آمدورفت میں مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ،انہوں نے منی چینجرز اور دیگر کے مشکلات کیلئے بھی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ایوان صنعت وتجارت کے وفد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کا شکریہ اداکیا اس سے قبل ڈائریکٹرایف آئی اے الطاف حسین آرائیں نے چیمبرآف کامرس کے وفد میں شامل عہدیداران کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں