اہم ترین تعليم تعلیم کے فروغ کے لیئے حکومت موثراقدامات کررہی ہے.عادل...

تعلیم کے فروغ کے لیئے حکومت موثراقدامات کررہی ہے.عادل ابڑو

-

- Advertisment -

نصیر آباد:
نصیرآباد ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ)ڈیرہ مرادجمالی میں کے زیراہتمام المصطفی پبلک سکول میں ششماہی نتائج کے موقع پرکیئر نصیرآباد کے صدرآغا نیاز مگسی کے زیرصدارت ایک سادہ مگرپروقارتقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگرجبکہ اعزازی مہمان معروف زمیندارقاضی محمدشریف تھے.اسٹیج سیکریٹری کےفرائض سکول کےچیئرمین اور نصیرآبادویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ)کےصدرعادل ابڑو نے سرانجام دیئے.

 

 

تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیاجس کےبعد طلباءوطالبات کے درمیان ذہنی آزمائش کےتحت سیرت النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پرمعلومات عامہ کا پروگرام کرایا گیااسکے علاوہ اس تقریب میں رسہ کشی اورچیئرریس کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہوئے اورآخرمیں ششماہی امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنصیرآبادقربان علی مگسی کی جانب سے فراہم کردہ 20ہزارروپے کے عطیہ سے مستحق طلباءوطالبات میں سکول کی وردیاں بھی تقسیم کیئے گئے جبکہ ششماہی امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں انعامات کے علاوہ سماجی رہنماءعاشق حسین ابڑو نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پرسکول کے اساتذہ خصوصی تحائف اور نقدرقم بھی تقسیم کیئے۔

 

اس موقع پرمیرعرض محمدجتک نے 5ہزارروپےکاعطیہ بھی دیا.تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرغلام حسین بھنگرنے اپنے خطاب میں کہا کہ المصطفی پبلک سکول میں غریب اوریتیم بچوں کی مفت تعلیم کی فراہمی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اداروں کی ہرممکن مدداورحوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ بہتراورمعیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے موئثراقدامات کرہی ہے.آغانیازمگسی نے کہا کہ نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانتظام قائم المصطفی پبلک سکول کی کارگردگی قابل تحسین ہے جس میں طلباءوطالبات کوبہترتعلیم دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ نہیں کرینگےتو ہم کبھی بھی مستقبل میں چیلنجوں کا سامنا نہیں کرسکیں گے اسلیئے بچوں کو تعلیم دینا اشد ضروری ہے.

 

 

عرض محمد جتک نے کہا کہ المصطفی پبلک سکول جیسے رضاکاراورفلاحی اداروں کی ہر ممکن مدد کرنی چائیے انہوں نے نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کی بہترین کارگردگی پر سکول کے چیئرمین عادل ابڑواوراسکی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا.قاضی محمد شریف نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے.تقریب میں چھٹہ خان عمر، علی جان لاشاری، محمد رمضان ابڑو، رئیس محمد گلاب ابڑو،امیربخش گجر، مزمل حسین ابڑو، صابرحسین اور مجیب الرحمن کے علاوہ مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی.

رپورٹ/ کوئٹہ انڈکس/ شاد پندرانی

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں