کوئٹہ:
سکاوٹس یوتھ کونسل کے زیراہتمام، ریجنل بلڈ سنٹر کے تعاون سے ایک روزہ خون عطیہ کرنا کا کیمپ بلوچستان بوائے سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں لگایا گیا، کیمپ میں بڑی تعداد میں سکاؤٹس یوتھ کونسل کے رضاکاروں نے خون عطیہ کیا ۔ سکاوٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین دین محمد وطن پال کے مطابق خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے خون کی عطیہ سے دکھی انسانیت کیلئے بڑا صدقہ نہیں ۔ آج سکاؤٹس یوتھ کونسل کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں اپنا خون عطیہ کردیا جو ایک خوش آئند بات ہے انشاء اللّٰہ مستقبل میں بھی ہم اس طرح کیمپ کے انعقاد کو ممکن بنائیں گئے ۔
ڈائریکٹر ریجنل بلڈ سینٹر ڈاکٹر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ روزانہ کے بنیاد پر بڑی تعداد میں خون کے ضرورت مند افراد کے لواحقین ریجنل بلڈ سینٹر کا رخ کرتے ہیں اور ہم حتیٰ الامکان کوشش کرتے ہیں کہ ہم ان ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی اکثر لوگ خون عطیہ کرنے سے کتراتے ہیں حالانکہ کے خون عطیہ سے انسان کی جسم نئی خون بنا شروع ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ـ ڈاکٹر ابراراحمد نے سکاؤٹس یوتھ کونسل کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اس طرح بے لوث خدمت کرنے والی تنظمیں ملک و قوم کء سرمایہ ہوتے ہیں ہمیں اس طرح کے رضاکار تنظیموں کی حوصلہ افزائ کرنی چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کا بہتر خدمت ہوسکیں.
خبر: کوئٹہ انڈکس/ عبدالکریم ملاخیل