Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

یوفون فٹ بال ٹورنامنٹ افغان فٹ بال کلب چمن نے ٹرافی اپنے نام کرلی 

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ،
افغان فٹ بال کلب چمن نے کوئٹہ کے مالی باغ فٹبال اسٹیڈیم میں یوفون بلوچستان فٹبال کپ کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں افغان فٹ بال کلب چمن کا مقابلہ جالاوان فٹ بال کلب خضدار سے ہوا۔ گراؤنڈ میں فائنل دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں کے 720کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں یہ دو ٹیمیں سب سے زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئیں۔

 

فائنل میں افغان فٹ بال کلب چمن کے نعمت اللہ نے کھیل کے 19 ویں منٹ میں ہی کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔ اس کے بعد جالاوان فٹ بال کلب خضدار کی ٹیم نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کرنے شروع کئے تاہم انہیں افغان فٹ بال کلب چمن کے مضبوط دفاع کی وجہ سے گول اسکور کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔ جالاوان فٹ بال کلب خضدار کے فضل محمد نے کھیل کے 28 ویں منٹ میں ہیڈ لگا کر گول کرنے کی شاندار کوشش کی تاہم افغان فٹ بال کلب چمن کے گول کیپر حمید اللہ نے سنسنی خیز انداز سے گول روک کر سب کو حیران کردیا۔ کھیل کے 32 ویں منٹ میں افغان فٹ بال کلب چمن نے بھی گول کرنے کی ایک اور کوشش کی تاہم جالاوان فٹ بال کلب کے گول کیپر سلیم نے ڈائیو لگا کر گول روک لیا۔ پہلے ہاف کے وقفے کے دوران کوئٹہ کے گلوکار اور موسیقار اظہار علی نے یوفون بلوچستان فٹبال کپ کا آفیشل نغمہ بعنوان ‘جیت کے دکھا دو’ گایا اور وہاںموجود شائقین فٹبال نے انہیں بھرپور داد سے سراہا۔

 

دوسرے ہاف میں افغان فٹ بال کلب چمن نے کھیل کے 46 ویں منٹ میں فری کک حاصل کی تاہم وہ گول اسکور نہ کرسکے۔ جلد ہی افغان فٹ بال کلب چمن کے عبدالرحیم نے کھیل کے 51 ویں میں جارحانہ موو کے ذریعے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم بنادی۔ اس کے بعد افغان فٹ بال کلب چمن کی ٹیم پورے کھیل میں نمایاں رہی۔ میچ کے 56 ویں منٹ میں نعمت اللہ نے بھی ہیڈ سے گول کی ناکام کوشش کی۔ جالاوان فٹ بال کلب خضدار کے فضل محمد نے 63ویں منٹ میں کارنر حاصل کیا لیکن کھلاڑیوں میں بہتر رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ گول اسکور نہ کرسکے۔گراؤنڈ میں جالاوان فٹ بال کلب خضدار کے کھلاڑی ذہنی طور پر ہمت ہار چکے تھے ، وہ غیر منظم ہوگئے اور ان کے درمیان رابطہ نا ہونے کے برابر رہ گیا۔

 

دوسری جانب افغان فٹ بال کلب چمن نے میچ میں ایک اکائی کے طور پر شاندار کھیل سے اپنی مضبوط گرفت رکھی اور حریف ٹیم کو مدافعانہ پوزیشن پر ڈال کر فائنل 0ـ2 جیت لیا۔ جیتنے کے بعد افغان فٹ بال کلب چمن کی ٹیم نے پاکستانی پرچم کے ہمراہ گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔ اس موقع پر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر محمد اصغر کاسی بھی موجود تھے۔ یوفون کے ریجنل جنرل منیجر (ساؤتھ) سید فیصل رضوی نے چیمپیئن شپ کی ٹرافی فاتح کپتان جدید خان کو پیش کی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کی اولین چار ٹیموں کو نقد انعامات پیش کئے گئے ۔ فاتح ٹیم افغان فٹ بال کلب چمن کے کپتان جدید خان نے کہا، “ہمیںاس ٹورنامنٹ میں بہت مزہ آیا، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔ ہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور اگلا سیزن کھیلنے کے لئے بھی پرجوش ہیں۔” بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کوئٹہ کے پریذیڈنٹ محمد اصغر کاسی نے کہا، “اس ٹورنامنٹ کے دوران اس سطح پر نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آتا دیکھ کر انہیں انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ اس طرح کے انتظامات خاص طور پر فلڈ لائٹس کا انتظام اور پی ٹی وی پر براہ راست نشریات سے یوفون کا صوبے میں فٹبال کو فروغ دینے کا عزم بھرپور انداز سے نظر آتا ہے۔ میں انہیں اس سال انتہائی کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔”پاکستانی موبائل فون کمپنی یوفون کی جانب سے یہ چیمپیئن شپ بلوچستان کے نوجوانوں کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کے عزم سے صوبے میں فٹبال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے یوفون کا بلوچستان کے لوگوں کے لئے عزم ظاہر ہوتا ہے اور اس سے کمپنی کی ٹیگ لائن  ‘تم ہی تو ہو’ کی توثیق بھی ہوتی ہے۔

رپورٹ: کوئٹہ انڈکس/ مطیع اللہ کاکڑ

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения1win продолжает радовать своих пользователей регулярными обновлениями и нововведениями, что делает платформу более гибкой...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں