خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار میں 26فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار میں فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔فراریوں نے کمانڈر عمر بلوچ کی سربراہی میں ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کا خلف اٹھایا ۔
فراریوں نے اپنے قبضے میں موجود جدید ہتھیار اور دیگر اسلحہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا ۔