رپورٹ: دین محمد وطن پال
آنکھیں خدا کی نعمت ہے اور اس نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ آنکھوں کی خوبصورتی ہی محبت اور عشق میں تبدیلی ہوجاتی ہے۔ لیکن اگر یہ آنکھیں دوسرے لوگوں سے مختلف ہو تو پھر نہ صرف یہ شہرت پاتے ہیں بلکہ ان کی خوبصورتی اور انوکھا پن ہر شخص آنکھوں محفوظ ہوجاتی ہے۔ بلکل اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں واقع گاؤں علی سوجل کے رہائشی تین سالہ زرار مجید کے آنکھوں کی خوبصورتی اور رنگوں کے مجموعے کے باعث بلکل الگ تلگ ہے۔
تین سالہ زرار کے آنکھوں میں صرف ایک رنگ نہیں بلکہ یہ قدرتی رنگوں کا مجموعہ، جس میں فیرزہ، پیلہ، سبز اور کالے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں۔ زرار مجید کا تعلق آزاد کشمیر کے راولاکوٹ گاؤں علی سوجل سے ہے۔ ان کے آنکھوں میں موجود رنگوں اور سرخ رنگت کے چہرے سے ان کی قدرتی حسن نکھرتی ہے۔
اس سے پہلے چائے والا ارشد خان کے آنکھوں کا رنگت اگرچہ ایک رنگ کے کپڑوں سے ملتی تھی لیکن آزاد کشمیر کے زرار مجید کے آنکھوں کی رنگت کئی رنگوں کے ملتی جلتی ہے ۔ واضح رہے کہ مردن کے اتوار بازار میں چائے فروخت کرنیوالے ارشد خان بھی اپنے آنکھوں کے انوکھے رنگت کی وجہ سے مشہور ہوگئے تھے ۔ جس کو بعد فلموں کام کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔