رپورٹ: دین محمد وطن پال
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ واسا لوگوں کو پینے کے پانی کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق سریاب روڈ، سمنگلی روڈ، سملی، نواں کلی، غوث آباد، پشتون آباد، سرکی اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئے روز عوامی حلقوں کی جانب سے مظاہرے بھی کئے گئے لیکن محکمہ واسا اور حکومت بلوچستان کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کوئٹہ شہر کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن حکومت کی معیاد ختم ہونے کو ہے اور لوگوں کے مسائل نہیں ہوسکے۔