کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
عوامی حلقوں نے رمضان سستا بازار پر اپنا درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دینے جانیوالے ریلیف پیکیج کے تحت شہر میں لگائے رمضان سستابازار مکمل طور پر ناکام جبکہ لوگ معیاری اشیاء مہنگے داموں خرید پر مجبورہیں۔
شہریوں کے مطابق بے نظیربھٹو شہید پارک ، نواں کلی اور ایوب اسٹیڈیم میں لگائے جانیوالے رمضان سستا بازار کے زیادہ تر سٹال خالی پڑے رہتے ہیں۔ جس میں نہ تو کوئی کمپنی ہے اور نا ہی کسی قسم کی چیزیں رکھی گئی ہے۔ لوگ بازار جاکر مایوس ہوکر واپس لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔ جبکہ دوسری سٹالوں میں رکھے گئے اشیاء غیر معیاری ہے۔
سستا بازار میں سبزیوں کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹور کے اشیاء رکھی گئی ہے جبکہ لوگوں کو جن مزید آئمٹز کی ضرورت ہے وہ سستا بازار میں نہیں رکھی گئی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ معیاری اور روز مرہ زندگی میں استعمال ہونیوالے اشیاء سستابازار میں فراہم کردے، تاکہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کرے اور لوگوں کے مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔