اہم ترین پنجاب بمقابلہ بلوچستان جاپان کراٹے چمپئن شپ بلوچستان نے...

پنجاب بمقابلہ بلوچستان جاپان کراٹے چمپئن شپ بلوچستان نے جیت لی

-

- Advertisment -

کو ئٹہ :
بین الصوبائی رابطہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی دو روزہ پنجاب بمقابلہ بلوچستان کراٹے چمپئن شپ بلوچستان نے 17 گولڈ اور 6 سلور میڈلز حاصل کرکے جیت لی ۔مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹوٹل 11 کیٹگریز کے مقابلوں میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 6 گولڈ اور 17 سلور میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کی سرپرستی میں بین الصوبائی رابطہ کو فروغ دینے کے سلسلے تاجئی سپورٹس کمپلیکس علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی پنجاب بمقابلہ بلوچستان کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر سپورٹس اینڈ کلچر عبدالخالق ہزارہ نے کیا اور بعد ازاں کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے ۔

 

 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی قادر نائل تھے ان کے علاوہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما دُرمحمد ہزارہ ،بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاظم علی نے بھی کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔چمپئن شپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں انفرادی کاتا میں بلوچستان کے کھلاڑی نویان باطر نے گولڈ میڈل جبکہ پنجاب کے عبداللہ فرید نے سلور میڈل جیتا۔سینئر مقابلوں میں پنجاب کے عبدالوہاب نے گولڈ اور بلوچستان کے حمزہ بابر نے سلور میڈل کو اپنے سینے کی زینت بنایا۔یوتھ کیٹگری کے مقابلوں میں بلوچستان کے ہونہار کھاڑی محمد ہارون گولڈ جبکہ پنجاب کے احتشام نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔18 سال کی کیٹگری میں پنجاب کے کھلاڑی حیدر سلطان نے گولڈ میڈل اور بلوچستان کے یاسر نے سلور میڈل حاصل کیا۔16 سال کی کیٹگری میں بلوچستان کے محمد عمر نے سونے اور پنجاب کے سید فضل نے چاندی کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔چمپئن شپ کے دوسرے دن ہونے والے مقابلوں میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

14 سال کی کیٹگری میں ہونے والے مقابلے میں بلوچستان کے مقسط علی گولڈ میڈل اور پنجاب کے عاشر جمیل سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔12 سال کی کیٹگری میں بلوچستان کے اُبھرتے ہوئے سٹار کھلاڑی حیدر سونے جبکہ پنجاب کے معراج چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔10 سال کی کیٹگری میں پنجاب کے ہونہار کھلاڑی محمد حسام نے شاندار کھیل کی بدولت گولڈ میڈل اپنے سینے پر سجایا جبکہ بلوچستان کے آیان حیدر نے سلور میڈل حاصل کیا۔گرلز جونیئر مقابلوں میں بلوچستان کی اُبھرتی ہوئی سٹار کھلاڑی معصومہ نے اپنے دلکش اور شاندار کھیل کی بدولت گولڈ میڈل جیتا۔جس کی وجہ سے رمسیہ بتول کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔گرلز سینئر مقابلوں میں بلوچستان کی بہترین کھلاڑی ردا فاطمہ گولڈ میڈ ل جیتنے میں سُرخرو ہوئی جبکہ ماحسہ کے حصے میں سلور میڈل آیا۔جبکہ ٹیم کمیتے میں بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں نے اپنی دلکش پرفارمنس کی بدولت گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔

 

 

علاوہ ازیں مزید 13 مقابلوں میں بھی بلوچستان کی لڑکیاں اور لڑکے میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔کراٹے چمپئن شپ میں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض سنسی حسین علی چنگیزی ،سنسی نصراللہ ہزارہ ،عبداللہ چنگیزی ،فیاض فیروز ،غضنفر علی ،عدیل ،سویل فیاض ،مجاہد بٹ،عرفان علی،محمد آصف ،اصغر حسین ،حمید المیدمی ،عبدالمتین کاکڑ اور فدا محمد دمڑ نے سرانجام دئیے۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں