کوئٹہ، پریس ریلیز
پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے پاکستان میں 14لاکھ افغان مہاجرین موجود ہے جبکہ ہر منٹ 24،ہر گھنٹے 1417اور روزانہ 34000افراد جبری بے گھر ہو کر تارکین وطن اور مہاجرین کے طور پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں توجہ طلب امر یہ ہے کہ دنیا بھر میں کل مہاجرین کا 86فیصد بوجھ ترقی پذیر ممالک اٹھا رہے ہیں جبکہ کل مہاجرین کا ساٹھ فیصد بوجھ مسلمان ممالک اٹھا رہے ہیں جن مین پاکستان ،ترکی،لبنان شامل ہیں بلوچستان میں تعلیمی بہتری ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے،سرحدی اہداف حاصل کرکے خطے میں امن و خوشحالی قائم کرنے میں بلوچستان یونیورسٹی آفانفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کا کردار مثالی ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے پاکستان میں ملکی نمائندہ اندریکاریتوتے نے بیوٹمز میں ’’مینجمنٹ آف رفیوجیز اینڈ مائیگرنٹس فار لاسٹنگ ریجنل پیس‘‘کے موضوع پر بیوٹمز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلوچستان یونیورسٹی آفانفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے بیوٹمز میں سینٹر فار رفیوجیز اینڈ مائیگریشن سٹڈیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اساتذہ کی تربیت اور طلباء کو تخلیقی کاروبار کا آغاز اور خود کار روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے متعلق تکنیکی تربیت اور دیگر معاونت فراہم کی جائے گی۔
تقریب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے پاکستان میں ملکی نمائندہ اندریکاریتوتے سمیت افغان قونسل جنرل وجید اللہ مہمند، چیف کمشنر افغان مہاجرین ڈاکٹرعمران زیب ،کمشنر افغان مہاجرین کوئٹہ برگیڈیئر (ر) مسعود احمد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کوئٹہ آفس کے سربراہ دانیش شرستھا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین اور جبری تاریک وطن افراد کا مسئلہ دنیا کے سنگین مسائل میں سے ایک ہے۔
حکومت پاکستان کی تعلیمی حکمت عملی سے نہ صرف پاکستان نوجوان علم کی روشنی سے منور ہو رہے ہیں بلکہ افغانستان سمیت دیگر ممالک کے طلباء بھی استفعادہ کر رہے ہیں بیوٹمز سے اب تک 200سے زائد افغان طلباء فارغ التحصیل ہو کر مختلف اداروں میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس سے خطے کے امن اور معاشی بہتری میں مدد مل رہی ہیں۔قبل ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے قوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے پاکستان میں ملکی نمائندہ اندریکاریتوتے کی قیادت میں وفد کا بیوٹمز پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ بیوٹمز کے متعلق جامع بریفینگ دی۔
وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اوراساتذہ و سنیئر حکام سے ملاقات سمیت تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ لیا جبکہ وائس چانسلر بیوٹمز اور قوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے پاکستان میں ملکی نمائندہ اندریکاریتوتے نے باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط بھی کیے بعد ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے اندریکاریتوتے کو بیوٹمز آنے پر یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔