کوئٹہ:
بلوچستان کے 20 اضلاع کے 440 یونین کونسلوں میں آج سے پولیو سے خاتمے کا 5 روزہ مہم کا آغا کیا جاچکا ہے۔ مہم کی کامیابی کے سلسلے میں والدین، علماء، سیاسی اور سماجی کارکنوں سے ٹیموں کے ساتھ ہرممکن مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیو سے متعلق بلوچستان ایمرجنسی سینٹر کے کوارڈی نیٹر راشد زرکون کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع جن میں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان، ہرنائی، قلات، لورالائی، خضدار، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، دکی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، موسی خیل، ژوب، سبی اور صحبت پور شامل ہی میں آج سے پولیو سے بچاو کے مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلے میں کل 4 ہزار 7 سو 58 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ جن میں 3 ہزار 9 سو 45 موبائل ٹیمیں، 2 سو 64 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 90 فکسڈ پوائنٹس پر پولیو رضاکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ مہم کی کامیابی کے سلسلے میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ آمینہ خان