Thursday, January 23, 2025
No menu items!

کورونا کا خطرہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سائلین کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کردی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے:
حالیہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انصاف کی فراہمی کے لیے ججز حضرات اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود رہیں گے۔ تاہم عدالتیں فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتی رہیں گی۔ سائلین اور وکلاء کے پیش نہ ہونے کی صورت میں مقدمات ملتوی کردیئے جائیں گے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کیجانب سے جاری پریس ریلیز میں سائلین سے گزارش کی گئی ہے : عدالت آنے کی زحمت نہ کریں اور اپنے وکلاء سے بذریعہ فون رابطہ میں رہیں۔ التواء شدہ مقدمات کی فہرست متعلقہ احاطہ عدالت کے بیرونی دروازے پر روزانہ کی بنیاد پر آویزاں کی جائیں گی۔ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو سپریم کورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

اس قبل بھی بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل کی ہدایت پر عدالتوں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی تھی: ایڈوائزری میںقیدیوں کو حاضری سے استثنیٰ ، موکلین پر ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد اور وکلاء کو خود کیسوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جبکہ ججز صاحبان کے چیمبر میں ہر قسم کی ملاقات پر 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ نئے کیسوں کی وصولی ہائی کورٹ اور سول کورٹس کے گیٹ پر کرنے، عدالتوں کے ملازمین اور وکلاء کیلئے دفتر اور عدالت میں جانے سے قبل ہاتھ دھونے، دفاتر اور عدالتوں میں سینیٹائزر رکھنے کی ہدایت جبکہ عدالتی عملے کی تعداد کو کم کیلئے نصف عملے کو متبادل دنوں میں چھٹی کے احکامات بھی صادر کئے گئے تھے۔

خبر: کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں