کوئٹہ ؛
بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سکولوں، کالجز اور سیر و تفریح اور دیگر عوامی مقامات پر درخت لگائے جارہے ہیں۔ شجرکاری کے اس مہم بلوچستان بوائے سکائوٹس کے سکائوٹس لیڈرز کے علاوہ، بوائے سکائوٹس اور شاہین سکائوٹس حصہ لے رہے ہیں۔ جو کوئٹہ شہر کے علاوہ صحبت پور، نصیرآباد، نوشکی، گوادر، لسبیلہ، جعفرآباد اور پشین میں جاری ہے۔ کوئٹہ کے سکائوٹس لیڈرز نے شہر کے مختلف مقامات پر درختوں کے لگانے کے مہم کا آغاز کردیا۔
بلوچستان بوائے سکائوٹس کے رہنمائوں طلعت جہاں، انیس بیگ، شکیل پرویز اور احسن توحید نے کہا کہ بلوچستان کو سخت ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔ جس سے بچائو کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ درخت وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اس کی حفاظت بھی کرنا ہوگا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکے اور اپنے آنیوالے نسلوں کو بچایا جائے۔ درخت لگانے کا مہم بلوچستان بھر میں جاری رہے گا۔ بلوچستان بھر کے سکائوٹس اس سلسلے میں اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرے۔