کوئٹہ:
بلوچستان حکومت نے کورونا کے وباء پھیلنے کے مزید خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کورونا کے خاتمے سے متعلق آپریشن کیلئے نوجوانوں سے رضارکارانہ خدمات کیلئے اپیل کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے انسانی وسائل(ہیومن ریسورس) بڑھانے کیلئے رضاکاروں کے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ رضاکار گھر بیٹھے آن لائن فارم کے ذریعے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
انسانی خدمت کے جذبے کے تحت بلوچستان میں آئی ٹی، الیکٹریشن، ہاسپٹل، ٹرانسلیٹر، ڈاکٹر، نرسنگ، منیجمنٹ اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے کسی بھی عمر کے افراد رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو، بلوچی، پشتو، براہوی اور فارسی زبانوں پر عبور رکھنے والے لوگوں سے رجسٹریشن کی درخواست کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ رضاروں کی خدمات سے تفتان کے علاوہ کوئٹہ قرنطینہ اور ہسپتالوں یا پھر کسی بھی آگاہی مہم میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ بلوچستان یا ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے نوجوان انسانی ہمدردی کے تحت خدمت کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔ تاکہ صوبے اور ملک میں کے عوام کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
رجسٹریشن کیلئے یہاں پر کلک کریں