اہم ترین کورونا وائرس؛ بلوچستان میں مریض زیادہ سرکاری اعداد و...

کورونا وائرس؛ بلوچستان میں مریض زیادہ سرکاری اعداد و شمار کم

-

- Advertisment -

کوئٹہ؛

بلوچستان میں کورنا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں صوبے میں اس وقت مریضوں کی تعداد 92 جبکہ میڈیا رپورٹوں میں 157 ہے۔ محکمہ صحت نے بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مزید 11 افراد کے اضافے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی کل تعداد 92 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سے آن لائن نیوز ایجنسی نے 157 کیسوں کا دعویٰ کیا ہے جس کی سرکاری سطح پر تردید کی گئی۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 84ہزار 437 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب تفتان قرنطینہ میں اس وقت 427افراداور میاں غنڈی قرنطینہ میں 532افراد موجود ہیں ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں 21 دنوں تک جزوی طور پر لاک ڈاون کی اعلان کیا ہے۔ اس دوران بڑے شاپنگ سینٹر، مال اور مارکیٹیں بند جبکہ ریسٹونٹس صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں گے۔

 

Embed from Getty Images

محکمہ صحت نے بلوچستان میں نئے 11مزید کرونا وائرس کیسسز کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 92ہوگئی ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کوئٹہ کے 2 ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ صوبے میں اب تک باہر سے آنیوالے 84ہزار 437افراد کی اسکیننگ کی گئی ہے۔ بلوچستان آنیوالے زائرین اور دیگر 427 افرادپاک ایران بارڈر کے قریب تفتان قرنطینہ اور 532 افراد کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں رکھے گئے ہیں۔

 

آن لائن نیوز ایجنسی نے باوثوق ذرائع کی مدد سے دعویٰ کیا ہے اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 57 1ہے تاہم حکومتی ترجمان اور آفسران میں رابطوں کے فقدان کے باعث مصدقہ کیسز کی تعداد بتانے سے قاصر ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب سے محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ اچکزئی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد صرف 92 ہے۔ جنہیں مختلف ہسپتالوں کے آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔

 

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں