گوادر؛
بلوچستان کے ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن و معروف وی لاگر انیتہ جلیل نے کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے گھر گھر مہم کا آغاز کردیا۔ کورونا وائر اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اب 2 لاکھ سے زائد لوگ اس مرض سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
ضلع گوادر ایران کے قریبی اضلاع میں سے ایک ہے۔ جوایک پسماندہ اور پاکستان کی تقدیر بدلنے والا ضلع کہلایا جاتا ہے۔ انیتہ جلیل کے مطابق انہوں نے گوادر کے علاقے جھورکن کا انتخاب کیا ہے۔ اور وہ گھر گھر جاکر مردوں اور خواتین میں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کررہی ہے اور لوگوں کو آگاہی دے رہی ہے۔ تاکہ اس موذی وباء سے لوگوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
کورونا وائرس کی چائنا سے پھیلائو کے بعد پوری دنیامیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اور لوگوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متعلق ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جس کے بعد بلوچستان اور سندھ میں جزوی طور پر لاک ڈاون کا فیصلہ بھی کردیا گیا ہے۔