Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

لاک ڈاون؛ کوئٹہ آن لائن کا اشیاء خورد نوش جمع کرنے کا اعلان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

سوشل میڈیا کو مثبت تبدیلی کا شعار رکھنے والےرضاکار گروپ ” کوئٹہ آن لائن”نے لاک ڈاون سے متاثر ہونیوالے غرباء کیلئے راشن جمع کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔اس سلسلے میں گروپ کے سربراہ ضیاء خان نے سوشل میڈیا (فیس بک اور ٹویٹر )کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے عطیات جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مساجد کو دارالفلاح اور دارلامداد میں تبدیل کرکے مستحق لوگوں کی مدد کی جائے۔

 

بلوچستان میں بیشتر لوگ دیہاڑی پر کام کرنیوالے ہیں جو روزانہ مختلف چوراہوں پر روزگار کی تلاش میں بیٹھے نظر آتے رہے ہیں۔ لاک ڈاون سے ان لوگوں کا چولہا گل سا گیا ہے۔ ہاتھوں ہاتھ کمانے والے ان مزدوروں کا اب کوئی اور چارہ نہیں رہا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ آن لائن نے اشیاء خوردنوش پر مشتمل ایک پیکیج تیار کیا ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ کوئٹہ آن لائن کے ضیاء خان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔

 

دوسری جانب سے انہوں نے محلوں اور دیہاتوں میں موجود مساجد کو ویلفیئر ٹرسٹ میں بدلنے کی بھی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر انہوں نے کہا ہے، صاحب حیثیت لوگ مساجد میں گروسری اور ادویات وغیرہ عطیہ کریں جسے علاقے کے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاون کیا جاتا ہے تو اس صورت میں مساجد کو دارالفلاح اور دارلامداد کے طور پر استعمال کئے جائیں۔

عطیات دینے کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
0336-6882906 0315-0650956

خبر/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں