Thursday, January 23, 2025
No menu items!

لاک ڈاون؛خلاف ورزی پر دکانیں سل، اشیاء خوردنوش کی بھی قلت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر میں مکمل لاک ڈاون رہا۔ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہا ۔ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ اور اور قلت کا سامنا۔ قیمتیں آسماں سے بات کرنے لگی۔

 

کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کے باعث اشیاء خوردنوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دکانوں میں دستیاب اشیاء آٹا، گھی ، چینی ، دالیں اور دیگر اشیاء کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار سے لاک ڈاون کے باعث مارکیٹ کی بندش اور چیزوں کی عدم دستیابی قرار دیا ہے۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران صوبہ بھر میں 1500 سے زائد دکانیں سل جبکہ 76 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ صوبائی حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی ہے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ ندا کاظمی کے مطابق حکومت کے کرونا وائرس سے نمٹنے کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مارکیٹ اور مالز کو خلاف قانون کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ صوبائی دارالحکومت میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ ندا کاظمی نے 23 مارکیٹس اور 100 سے زائد دوکانوں ، ہوٹلوں ، کلب اور جم وغیرہ کو سل کر کے 52 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں