کوئٹہ؛
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 99 مریضوں کے اضافے کے بعد 875 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 110 افرازشیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے اور 440 افراد کو قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں مکمل لاک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تاکہ اس موذی مرض سے لوگوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے
حکومت کے پاکستان کورونا وائرس سیل کے مطابق پاکستان میں کل مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک 6 مریض صحت یاب اور 6 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گذشتہ ایک دن کے دوران 99 نئے مریض آچکے ہیں ۔ صوبوں میں سب سے زیادہ مریض سندھ، پھر پنجاب اور بلوچستان میں زیر علاج ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15، پنجاب میں 246، سندھ میں 394، خیبر پشتونخوا میں 38 ، بلوچستان میں 110 ، آزاد جموں و کشمیر میں 1 اور گلگت بلتستان میں 71 مریض اب تک ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔دنیا بھر کے 180 ممالک میں 3 لاکھ 53 ہزار 759 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں 15 ہزار 419 افراد جاں بحق اور 1 لاکھ 623افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں اب تک کل 1985 افراد کی سکریننگ کی گئی ۔ 1407 مشتبہ افراد کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔ جن میں 1ہزار 111 افراد کے نتائج منفی اور 110 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ 186 افراد کے نتائج کا انتظار ہے۔ بلوچستان میں ایران بارڈر کے قریب تفتان اور کوئٹہ میں قرنطینہ میں 440افراد موجود ہیں۔ جن کے سکریننگ کا عمل جاری ہے۔