Thursday, January 23, 2025
No menu items!

کورونا وائرس؛ بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیر بہتری کی طرف گامزن

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

کورنا کے وبا کے روک تھام کے سلسلے میں بلوچستان حکومت کیجانب سے لاک ڈاون کا پہلا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں نئے آنیوالے 80 کیسز میں سے بلوچستان میں کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ نئے کیسز کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972ہوگئی ہے۔ جبکہ بلوچستان میں 110 ہی ہے۔سب زیادہ نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پرخیبر پشتونخوا اور تیسرے نمبر پر سندھ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

Embed from Getty Images

پاکستان میں گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے 80 مریضوں کے اضافے کے بعد اب تعداد 972 ہوگئی۔ جن میں سندھ میں 13 نئے کیسز کے بعد 407، پنجاب میں 35 نئے کیسز کے بعد 281، بلوچستان ، اآزاد جموں و کمشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوئی نئے کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔ اس طرح بلوچستان میں کیسز کی کل تعداد 110 ، آزاد جموں و کشمیر میں 1جبکہ اسلام آباد میں 15 ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پشتونخوا میں 40 نئے کسیز کے بعد تعداد 78 ، گلگت بلتستان میں 9 نئے کیسز کے بعد تعداد 80 ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض صحت یاب اور ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔ جس کے بعد کل 18 لوگ صحت یاب جبکہ اموات کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔

 

بلوچستان گذشتہ 3 دنوں سے جزوی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں تمام بڑے کاروباری مراکز، شاپنگ مالز ، ہوٹل اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کا فیصلہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ تاکہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کا روک کیا جاسکے۔ جس کا کامیاب تیسرے دن کے اختتام پر موصول ہوا ہے۔

 

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں