کوئٹہ وطن پال سے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 260پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے نتائج مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے، تمام ووٹوں کی سیریل نمبر سے تصدیق کرایا جائے۔ ہمارے خلاف 30ہزار سے زائد جعلی ووٹ استعمال کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک، سینئر رہنماء سردار فتح محمد محمد حسنی اور دیگر نے کہا کہ ہمارا کریڈیٹ چرایا گیا ہے۔ ہمیں ابھی تک حلقہ پی بی 5 اورپی بی 6کے نتائج فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نتائج میں تبدیلی کے خلاف پارٹی کے کارکنون احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عوام کے حقوق کیلئے لڑتے رہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے اور اپنے حقوق کا دفاع ہر صورت میں کریں گے۔
ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں جمہوری سیاست سے روکا جارہا ہے۔ہمارے ساتھ انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی ہے۔ ہمارے 25ہزار سے 28ہزار ووٹ غائب ہے جبکہ ہمیں 19ہزار ووٹ صر ف چاغی سے ملے ہیں۔ ہم چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے دھاندلی اور ہمارے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے کر تحقیات کرائے جائیں۔