کوئٹہ
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 531نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 17افراد جان بحق ہوگئے،5ہزار 540نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کل 6ہزار 505مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ 1ہزار 645افراد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ اب تک کوید نائنٹین سے 124افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 51نئے رپورٹ ہونیوالے کیسز میں 28مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ جس کے بعد بلوچستان میں کل کیسز کی تعداد 291ہوگئی۔
بلوچستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں 28کیسز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے جبکہ 12صوبے کے دیگر اضلاع سے ہیں۔ ایک مریض جاں بحق اور 3افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔199افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کل کیسوں کی تعداد 291ہوگئی ہے۔جن میں کوئٹہ میں کل کیسز کی تعداد194، مستونگ 10،خاران 2، چاغی6، خضدار1، جھل مگسی 2، صحبت پور3، ہرنائی2، سبی1، بارکھان2، موسیٰ خیل، 2، ژوب1، لورالائی 12 اور اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
صوبائی حکومت کیجانب سے این ڈی ایم اے کے تعاون سے بولان میڈیکل کمپلیس ہسپتال، صوبائی سنڈیمن ہسپتال، شیخ زید ہستپال، بے نظیر ہسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال، مفتی محمود ہستپال کچلاک اور صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ کو حفاظتی کٹس دیئے جارہے ہیں۔ خاران میں کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لوگوں سے سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے، جعفرآباد میں متاثرہ خاندان کے افراد دبئی سے آئے تھے۔ انہوں نے نصیرآباد ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
پنجاب میں کل مریضوں کی تعداد سب زیادہ 3ہزار 217ہے۔ جہاں پر 34افراد جاں بحق اور 550افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سندھ میں 1ہزار668کیسز رپورٹ ہیں 41افراد جاں بحق اور 560افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیبر پشتونخوا میں کل 912کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔42افراد جاں بحق اور 191صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 291کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 3افراد جاں بحق اور 140افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 237کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 3افراد جاں بحق اور 178صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 145کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 1شخص جاں بحق اور 17افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں 46کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔