Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

کورونا وائرس؛ ماسک استعمال نہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے گا، ثانیہ صافی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

اب ماسک استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی، انہیں منزل سے واپس بھیجا جاسکتا ہے او ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ حکومت بلوچستان کیجانب سے ماسک لازمی نوٹی فیکیشن پر عمل درآمد کرانے کا آغاز، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی نے تمام مجسٹریٹس کو الرٹ رہنے اور سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دکاندار ماسک اور دستانوں کے بغیر ہوا تو دکان سل اور دکاندار کو گرفتار کیا جائے گا۔

 

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے تمام مجسٹریٹس سے منگل سے ماسک لازمی قرار دینے کے صوبائی حکومت کے نوٹی فیکیشن پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں مجسٹریٹس سے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے فوری طور پر کاروائی کا آغاز کرے۔ موٹرسائیکل کے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے بھی انہوں سختی سے عملد رآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا ہے؛ گاڑیوں میں سوار افراد کو ماسک کے بغیر واپس بھیج دیا جائے۔ جبکہ دکانداروں کیلئے بھی ہدایت دی ہے کہ تمام دکاندار ماسک اور جراثیم کش دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائے۔ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلوچستان کے ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والی معروف وی لوگر انیتہ جلیل کورونا وائرس سے بچائو اور ماسک کے استعمال کے بارے میں مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ (تصویر / سوشل میڈیا/ انیتہ جلیل)

بین الاقوامی سطح ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بتائے گئے اصولوں میں بھی ماسک کے استعمال اور حفاظتی دستانوں کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بھی گذشتہ روز ماسک لازمی نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ جس میں عوام سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاکہ منہ اور ناک کے ذریعے جراثیم کے داخل ہونے کے خدشات کو کم کیا جاسکے۔

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں