کوئٹہ؛
کوئٹہ ڈویژن کے کمشنر عثمان علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ و ریجنل پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے؛ کرونا کے ممکنہ پھیلاوٗ کو روکنے کے لئے لاک ڈاوٗن سمیت دیگر اقدامات پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماسک کے بغیر اور گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور سڑکوں و گلیوں میں بلا جواز پھرنے والوں کے ٹیسٹ کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں قرنطینہ سینٹر میں رکھے جائیں گے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درزی، پلمبر، حجام، مارکیٹ اور پلازوں کی دکانیں کھولنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔
ایڈیشنل آئی جی و آر پی او عبدالرزاق چیمہ نے کہا؛ کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں سے لوکل انفکیشن کے کرونا وائرس کے کیسز میں بڑی تعداد میں اضافہ حکومت اور انتظامیہ سمیت عوام کے لئے باعث تشویش ہے ۔ عوام کی آگاہی کے لئے حکومت، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف مراحل میں مہم چلائی گئی میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی استعمال میں لاتے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا۔ نماسک پہنے بغیر باہر نکلنے والوں کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے لوگوں کا بلا وجہ باہر بیٹھنے بلا ضرورت موٹر سائیکل اور گاڑی میں پھرنے والوں کا بھی ٹیسٹ کے لئے قائم قرنطینہ مراکز بجھوایا جائے گا ۔
پولیس روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی بھی کررہی ہے اس لئے شہری کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاوٗکو سنجیدگی سے لے اور اس کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاوٗکو روکنے کے لئے حکومت اور اداروں کی جانب سے جو حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے عوام انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور نہ ہی لاک ڈاوٗن سمیت دیگر انتظامات پر عمل کررہے ہیں۔
کوئٹہ ڈویژن کے کمشنر عثمان علی خان نے کا کہنا تھا؛ شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جو باعث تشویش ہے اس لئے انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت درزی، پلمبر، حجام، مارکیٹ اور پلازوں کی دکانوں کو کھولنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی جائے گی کرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ آنے تک مذکورہ افراد کو قرنطینہ میں ہی رہنا پڑے گا۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے حوالے سے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 1122 پر اطلاع دیں یہ ہمارے اور شہر سمیت بلوچستان کے مفا دمیں ہے
[…] کورونا وائرس؛ ماسک کا استعمال یاکورنٹائن ، مرضی آپ کی […]