Thursday, January 23, 2025
No menu items!

محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے،عبد المالک کاکڑ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبد المالک کاکڑ نائب صدر محمد امین بادینی نے کہا ہے کہ کروانا وائرس سے بچنے کے لیے انفرادی و اجتماعی سخت احتیاط اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، سول سیکرٹریٹ کے آفیسران و ملازمین گھروں کو عبادت گاہ بناتے ہوئے رمضان المبارک میں مستحق و نادار افراد کا خصوصی خیال رکھیں اور خاموشی و رازداری سے ان کے ساتھ تعاون کریں،دعا ہے کہ ماہ صیام کی برکت سے وطن عزیز اور دنیا کو کروانا سے نجات ملیں .

 

اپنے بیان میں صدر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن عبد المالک کاکڑ نے کہا کہ کروانا وائرس کی جنگ مشکل اور طویل ہے جو انتظامی آفیسران کے ساتھ سماج کے تمام طبقات کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ہے اس لیے سول سیکریٹریٹ کے آفیسران خود کو محدود رکھ کر اس وباء سے محفوظ رہیں کیونکہ زندگی قیمتی ہیں اور کروانا سے نجات حاصل کرنے میں اگلے دن بہت اہم اور نازک ہیں، انھوں نے کروانا میں سرکاری آفیسران، ڈاکڑوں،نرسوں،پولیس، پاک فوج، سیکورٹی فورسز،پیرامیڈیکل اسٹاف،علماء کرام،سماجی و رفاہی تنظیموں کے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو مشکل حالات میں شہریوں کو کروانا وائرس سے بچانے کے لیے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ کروانا کا مقابلہ عزم،یکجہتی،اتحاد،احتیاط اور ہیلتھ ایڈوائزری پر عملدرآمد کر کے کیا جا سکتا ہے۔

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

 

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں