کوئٹہ؛
چوں کہ کورونا وائرس کے پھیلے ہوئےوباء کے باعث لوگ گھروں تک محسور ہوکر رہ گئے۔ جہاں ذہنوں میں مختلف خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ ان خیالات کی تصویر کشی کا موقع اور پھر ان تصویروں کو دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔ ان فن کاروں کے ان خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کیلئے ایک ایسا ہی پلیٹ فارم ترتیب دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے باعث کورن ٹائین اور لاک ڈاون کی صورتحال کی نہ صرف تصویر کشی کی جائے بلکہ انہیں مداحوں کے سامنے بھی پیش کیا جائے۔
کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے دنیا کو آگا کرنے کیلئے مختلف ممالک کے فن کار اپنے فن پاروں کے ذریعے لوگوں کو اپنے اردر گرد کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے تعاون سے عالمی سطح پر فن پاروں کے ایک آن لائن نمائش کا انعقاد بھی اس آگاہی مہم کا حصہ ہے۔ جس میں دنیا بھر کے 15ممالک کے فن کار حصہ لے رہے ہیں۔ اس نمائش کا مقصد کووید نائن ٹین کے بعد لاک ڈاون سے پیدا ہونیوالی صورتحال کی تصویر کشی اور حالات بیان کرنے اور فرنٹ لائن کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اور ان کی مشکل ترین لمحات دوسرے لوگوں تک پہنچانا ہے۔
نمائش میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان فن کارہ سادیہ راٹھور کی پیٹنگ بھی منتخب ہوئی ہے۔ سادیہ راٹھور کیجانب سے رکھے گئے فن پارے جس میں قالین پر کورونا وائرس کے نشانات اور علامات کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ جو اس وقت دنیا میں خطرناک قرار دیئے جانیوالے کورونا وائرس کی عکاسی کرتی ہے۔ فن پارے میں دکھا یا گیا ہے کہ قالین کے دھاگوں کی طرح یہ وائرس بھی کس طرح ایک دوسرے کو آپس جوڑ کرکے خود کو زندہ رکھتے ہیں ۔ نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا مقصد کورونا وائرس کے کووید نائن ٹین کے وباء پھیلنے کے بعد لاک ڈاون سے پیدا ہونیوالی صورتحال اور فرنٹ لائن کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ سادیہ راٹھور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے ۔ جو گزشتہ 16سالوں سے آئل پیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہے انہوں نے جامعہ بلوچستان سے فائن آرٹ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کولپور میں لڑکیوں کے سکول کے علاوہ مختلف اکیڈیمز اور کالجز میں آرٹ ٹیچر کی خدمات بھی سر انجام دی ہے۔
کوونٹ نائن ٹین میں 15ممالک سے فن کار وں کے فن پارے شامل کئے گئے ہیں۔ نمائش یونیسکو کے سفیر ریما صدیقی نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اسے فریال عارف اور نادین حسن کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے۔ مختلف ممالک کے فن کاروں نے اپنے فنی مہارت اور زبان سے کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس سے لوگوں کو آگاہی دینے کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ جس سے کوونٹ نائن ٹین کے انسٹیگرام اکاونٹ پر مداحوں کیلئے رکھے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے پیٹنگز کو ایک نئے انداز میں رکھے جارہے ہیں جس میں فن فاروں کو تھوڑ پر ایک دوسرے کے ساتھ فریم کی شکل میں جوڑ دیا جاتا ہے۔